Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تجاریونین کی کال پر چترال بازار میں‌شٹر ڈاون ہڑتال جاری، ڈرائیور یونین کی پہیہ جام ہڑتال کااعلان

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز )‌ تجار یونین چترال نےاپنے مطالبات منظورہونے تک منگل کی صبح سے شٹر ڈاون ہڑتال شروع کردی ہے ۔ اور آج مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں ڈرائیور یونین نےبھی تجار یونین کی حمایت میں کل سے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔ تجارت یونین چترال کے صدر شبیر احمد نے احتجاجی جلسے سےخطاب کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے فوری طور پر چترال کے اندر ون وے روٹ ختم کرکےٹریفک کا سابقہ طریقہ کار بحال کرنے، انتظامیہ کی طرف سے سیل کئے گئے چار دکانات کو کھولنے، بائی پاس روڈپر پانی اور ڈرین کا انتظام کرنے، بازار میں پبلک لیٹرین کی سہولت فراہم کرنے کامطالبہ کیا ۔اور کہا۔ کہ انتظامیہ کی طرف سے لیبارٹری چیکنگ کے بغیر دکانداروں کے سامان کو غیر معیاری قرار دے کر لاکھوں روپے جرمانہ کیا جاتا ہے ۔ جو کہ دکانداروں کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے ۔ احتجاجی مقررین نے کہا ۔ کہ چترال انتظامیہ دکانداروں کا کوئی مسئلہ حل کرنے پر توجہ نہیں دیتی ۔ بلکہ الٹا تاجروں کئلیے مسائل پیدا کرتا ہے ۔ جس سے کاروباری لوگوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے ۔ جلسے مختلف مقررین نے خطاب کیا ۔ جبکہ صدر ڈرائیور یونین صابر احمدنے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں کل جمعرات کے روز سے
پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا۔
chitral bazar shutter down strike 1

chitral bazar shutter down strike 4


شیئر کریں: