Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دروش، چائنیزکی گاڑی کو حادثہ، پولیس کی بروقت کارروائی، زخمی موقع پر ہسپتال منتقل،

Posted on
شیئر کریں:

دروش (چترال ٹائمز رپورٹ )‌ دروش پولیس کے مطابق لاوی هائڈروپاور پراجکٹ میں کام کرنے والے چائنیز کی گاڑی شیشکوه سے دروش آتے ہوۓ بمقام استروم شیشکوه حادثے کا شکار هوکر نہر میں جاگری۔ جس میں سوار چھ چائنیز زخمی ہوۓ۔
چائنیز کے ساتھ سیکورٹی پر مامور پولیس کے جوانوں نے انتہائی پُھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زحمیوں کوباحفاظت گاڑی سے نکالا اور پولیس موبائیل گاڑی میں فوراً ہسپتال پہنچایا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ان کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ مرہم پٹی کےبعد تمام زحمیوں کو ہسپتال سے فارع کیا گیا۔
چترال پولیس کی بروقت کاروائی کو ڈی پی او چترال نے سراہتے ہوۓ جوانوں کو شاباش دی۔
chinese vehicle accident drosh 2

chinese vehicle accident drosh 3

chinese vehicle accident drosh 5


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
13949