Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا میں سیاحت کو صنعت کا درجہ دینگے ، عاطف خان

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) سینئر صوبائی وزیرسیاحت عاطف خان نے کہاہے کہ صوبہ میں سیاحت کو صنعت کا درجہ دینے کیلئے کام کا آغاز کردیا گیاہے ، اس سلسلے میں محکمہ سیاحت میں 10رکنی اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ہے ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان ٹاسک فورس کے چیئرمین ہونگے ، ٹاسک فورس سیاحت کے فروغ ، درپیش مسائل ، نئے ریزورٹ کی نشاندہی کریگی جبکہ سیاحتی مقامات تک سیاحوں کی رسائی اور یزورٹ کی تعمیر کی پالیسی بھی دے گی ، سینئر صوبائی وزیرعاطف خان نے کہاہے کہ عالمی یوم سیاحت 27ستمبر کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے اور خیبرپختونخواحکومت کی کوشش ہے کہ سیاحت کو اب صنعت کے طور پر درجہ دینا ہو گا ،ٹاسک فورس میں سینئر صوبائی وزیر سیاحت سمیت 4صوبائی وزراء ، چیف سیکرٹری ، سیاحت ، سی اینڈ ڈبلیو اور جنگلات کے سیکرٹریز بھی اس ٹاسک فورس کے ممبر ہونگے ، محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا نے عالمی یوم سیاحت کی مناسبت سے سیاحتی ہفتہ منانے کا آغاز کیا ہے جس میں آج باب خیبر سے صوابی تک 4×4 جیپ ریلی کا انعقاد کیا ہے جو کہ خیبر سے شروع ہوگی اور جی ٹی روڈ ، نوشہرہ سے ہوتی ہوئی صوابی پہنچے گی ، خیبرپختونخوا میں فاٹا انضمام کے بعد اب سیاحت کو قبائلی علاقہ جات میں بھی فروغ دیا جائے گا اور اس سلسلے میں ریلی کو باب خیبر سے آغاز کیا ہے اور صوبہ کی 5ڈسٹرکٹ کو اس ریلی کا حصہ بنایا گیا ہے ، اس سے قبل سیاحتی ہفتے کا آغازخواتین کیلئے سیاحتی مقام دریائے کنہار میں کشتی رانی کے ایونٹ کے انعقاد سے کیا تھا اور ویمن چیمبر کی خواتین انٹرپرونیؤ نے صوبہ کی ثقافت کے فروغ کیلئے جھیل سیف الملوک کا دورہ بھی کیا ، عالمی یوم سیاحت کی تقریب 27ستمبر کو پشاور میں منعقد کی جائے گی، سینئر صوبائی وزیر عاطف خان کے مطابق صوبہ میں سیاحت کو بطور برینڈ متعارف کرانے اور نئے سیاحتی مقامات کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
13944