Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ناران اور چترال میں موجود یوتھ ہاسٹل کو جلد ازجلد فعال بنایا جائے۔۔۔عاطف خان

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختون خوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت کھیل ونوخوانان امور عاطف خان نے خیبر پختون خوا یوتھ امپیکٹ چیلنچ پروگرام کی پہلی مرحلے کی کامیاب انعقاد کے بعد اسکے دوسرے مرحلے کی جلد از جلد شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا پاکستان تحریک انصاف کی ترجیحات میں شامل ہے۔ یہ ہدایت انہوں نے محکمہ یوتھ افیئرز کی جانب سے نوجوانوں کے لئے شروع کئے گئے منصوبوں کے حوالے سے دی گئی بریفنگ کے دوران کی۔سینئر وزیر نے کہا کہ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں کاروباری تجاویز کی بنیاد پر منتخب ہونے والے نوجوانوں کو جلد ازجلد چیکس فراہم کئے جایئنگے۔تاکہ وہ وقت ضائع کئے بغیر اپنے کاروبار شروع کرسکیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ خیبر پختون یوتھ امپیکٹ چیلنج پروگرام صوبے کا ایک منفرد پروگرام ہے جو مکمل شفافیت کی بنیاد پر مبنی ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر یوتھ افیئرز اسفندیار خٹک نے سینئر وزیر کو محکمہ یوتھ افئیرز کے مختلف جاری اور مکمل شدہ منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔سینئر وزیر نے یوتھ کارنیول،ساوتھ ایشیاء یوتھ سمیٹ اور یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے لئے بھر پور تیاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہماریاصل طاقت ہے اور انکو مواقع فراہم کرنے کے لئے پاکستان تحریک انصاف بھرپور اقدامات آٹھائیں گی۔سینئر صوبائی وزیر عاطف خان نے محکمہ یوتھ افیئرز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ناران اور چترال میں موجود ہاسٹل کو جلد ازجلد فعال بنایا جائے۔اسکے علاوہ سینئر وزیر نے محکمہ سیاحت کھیل نوجوانان امور اور ثقافت کے تمام پراپرٹیز اپنی تحویل میں واپس لینے کی ہدایت کی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
13910