Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چیف جسٹس پشاور نے دو سول ججز اور چارسینئر سول ججز کی اگلے گریڈوں پر ترقی کی منظوری دیدی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختونخوا جوڈیشل سروس رولز 2001 کے تحت اختیارات کو بروئے کارلاتے ہوئے اور محکمانہ ترقی / انتظامی کمیٹی کی سفارشات پرچیف جسٹس پشاور ہائی کور ٹ پشاور نے دو سول ججز/ جوڈیشنل مجسٹریٹ / علاقہ قاضی (BPS-18) محمد آصف اور محمد اصغر علی کو سینئر سول ججز/ اعلی علاقہ قاضی (BPS-19) کی پوسٹوں پر ترقی دے دی ہے۔ درایں اثناء خیبر پختونخوا جوڈیشنل سروس رولز 2001 کے تحت اختیارات کو بروئیکار لاتے ہوئے چار سینئر سول ججز/ اعلی علاقہ قاضی (PBS-19) سید افتخار شاہ ، اجمل طاہر، احمد احسان اللہ قریشی اور عادل زیب خان کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز ججز/اضافی ضلع قاضی (BPS-20) کی پوسٹوں پر 9 جولائی 2018 (جب انتظامی کمیٹی کے گذشتہ اجلاس کے دوران ان کی ترقیوں کے کیس کو موخر کردیا گیا تھا) سے ترقیاں دی گئی ہیں۔ اس امر کا اعلان رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ پشاور کے جاری کردہ دو الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
13904