Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چیف جسٹس کا شکریہ………… شمسیار خان بونی ٹیک لشٹ

Posted on
شیئر کریں:

میں اپنے تمام متعلقین کے ساتھ پاکستان کے اعلیٰ عدلیہ کے منصف جناب ثاقب نثا ر صاحب کا دل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اپنی گوں نگوں ملکی زمہ داریوں سے وقت نکال کر چترال جیسے دورافتادہ علاقے کا دورہ فرمایا ۔ اس امر سے کوئی سر مو انحراف نہیں کرسکتا کہ چترال پاکستان کے عین سر پر واقع پر امن اور مہذب انسانوں کی بستی ہے ۔ یہاں تعلیم کا تناسب بھی پاکستان کے دوسرے دور افتادہ ضلعوں کے مقابلے میں زیادہ ہے ۔لیکن اس قوم کی مجبوری یہ ہے کہ یہ شور شرابے بل بوتے پر اپنا حق مانگنے سے ہمیشہ سے احتراز کرتی رہی ہے ۔ لیکن منصف اعلیٰ نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہوگا کہ ہم دنیا کی باقی اقوام سے کتنے پیچھے ہیں ۔ محترم ثاقب نثار کا اچانک دورہ چترال چترالی قوم کی قسمت کے دروازے پرترقی کی ایک دستک ہے ۔ جناب والا کا دورہ ہمارے لئے آمید کی ایک کرن ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ منصف اعلی واپس پہنچنے کے بعد اپنے دورے کی روشنی میں کوئی نہ کوئی مثبت قدم ضرور اُٹھائیں گے ۔
میں اپنی طرف سے اور اپنے پورے خاندان کی جانب سے محترم ایڈوکیٹ عبد الولی صاحب کا بھی تہہ دل سے مشکور ہوں کہ جنہوں نے ہمارے تمام مسائل فصیح و بلیغ انداز سے محترم ثاقب نثار صاحب کے گوش گزار کئے ۔ ایڈوکیٹ عبد الولی صاحب قوم کے بہادر سپوت ہیں ۔ قوم کو جب بھی اور جہاں بھی قربانی کی ضرورت در پیش ہوئی ہے تو محترم ایڈوکیٹ صاحب تمام تر تعصبات سے بالاتر ہو کر قوم کی خد مت کو اپنا شعار بنایا ہے ۔ اور چترالی قوم جناب عبد الولی صاحب کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے کی ۔ قوم کو معلوم ہے کہ عبد الولی صاحب جہاں جہاں اپنے نجی دوروں پر گئے ہیں وہاں چترال کی تہذیب کو بہتر طور پر متعارف کرتے رہے ہیں ۔ چترال سے باہر بھی بہت سارے لوگ آپ کو ایک سماجی خدمت گار کے حوالے سے جاتنے ہیں ۔ ہیں امید ہے کہ چترال کو درپیش جن مسائل کے حوالے سے عبد الولی صاحب نے منصف اعلی سے گزارشات کی ہیں صاحب موصوف ان مسائل کے حل ہونے تک اس گفتگو کی پیروی بھی کرتے رہیں گے ۔ ہم آپ سب کی سلامتی کے لئے دعاگو ہیں ۔
shamsiar booni


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, خطوطTagged
13863