Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چیف جسٹس آف پاکستان کی نجی دورے پر چترال آمد، خرابی صحت کے باعث جمعرات کے دن دورے منسوخ

شیئر کریں:

چترال( نمائندہ چترال ٹائمز ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار بدھ کی رات سہ روزہ نجی دورے پر بذریعہ سڑک لواری ٹنل سے گزرتے ہوئے چترال پہنچ گئے ۔ ذرائع کے مطابق وہ جمعرات کے روز گولین گول وادی جانے والے تھے لیکن ناسازی طبع کی بنا پر وہ چترال سکاوٹس کے افیسرز میس سے باہر نہ نکل سکے۔ ذرائع کے مطابق وہ اپنی فیملی کے ساتھ گولین گول، شندور جھیل اور کالاش وادی بمبوریت وزٹ کرنے کے بعد 23ستمبر کو پیر کے دن واپسی کا پروگرام بنالیا تھا۔ ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ صحت کی خرابی کی بنا پر چیف جسٹس آف پاکستان دورے کو مختصر کرکے جمعہ کے دن چترال اسلام آباد فلائٹ پر واپس جاسکتے ہیں۔
دریں اثنا چیف جسٹس آف پاکستان کی آمد پر چترال میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ چترال کے مختلف مکاتب فکر پر اُمید ہیں کہ چترال کے بہت سے حل طلب مسائلپر انجناب سو موٹو ایکشن لیں گے ۔ جن میں لواری ٹنل مکمل ہونے کے باوجود ٹنل کو پندرہ گھنٹے بندرکھنے ، چترال میں سڑکوں کی ناگفتہ بہہ صورت حال ، خصوصا چترال گرم چشمہ اور کالاش ویلیز روڈ ٹینڈ ر ہونے کے باوجود کام شروع نہ کرنے ، چترا ل مستوج شندور روڈ اور تورکہو روڈ پر کام میں تعطل کے علاوہ موبائل کمپنیوں کی ناقص سروس، انٹرنیٹ کی سست روی ، ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی ، خصوصا ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں اسپیشلٹ ڈاکٹروں کا نہ ہونا ،ایندھن کیلئے جنگلات کی کٹائی کی وجہ سے موسمی تبدیلی ودیگر شامل تھے ۔ چترال کے عوام پر امید ہیں کہ اعلیٰ حکام چترال کے چیدہ مسائل چیف جسٹس کے نوٹس میں لائیں گے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
13770