Chitral Times

Oct 4, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گرم چشمہ روڈ پرواقع دروشپ پل مرمت کے بعد بڑی گاڑیوں کی آمدرفت کے لئے بحال

شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ) گرم چشمہ روڈ دروشپ کے مقام پر پل میں ضروری مرمت کے وجہ سے بڑی گاڑیوں کے لئے دو دن بند رہی، جس کے وجہ سے آلو کے سیزن میں آلو کے کاروبار سے منسلک کاروباریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے کسی بڑے حادثے سے بچنے کے لئے خستہ حال پُل کی ضروری مرمت کے لئے دو دن کے لئے بند کردیا تھا اور چھوٹی گاڑیوں کی آمدروفت جاری تھی۔پُل کی ضروری مرمت کرکے منگل کی صبح بڑی گاڑیوں کی آمدروفت کیلئے کھول دیا گیا۔آلو سے منسلک کاربار کرنے والوں اور عوام گرم چشمہ نے پُل کی مرمت پر ایکسین سی اینڈ ڈبلیو مقبول اعظم اور انجینئر امجد جان کا شکریہ ادا کیا ہے۔


شیئر کریں: