Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال سے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی صدر مملکت، وزیر دفاع اوراسپیکر سے ملاقات

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز) متحدہ مجلس عمل چترال کے ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی اور ممبرصوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے صدر مملکت عارف علوی، وزیر دفاع پرویز خٹک ، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر سے اسپیکر چیمبر اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں چترال کے دو اہم مسائل پر تفصیلی گفتگو ہو ئی تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل چترال کے ممبران اسمبلی نے چترال کے اہم مسائل ایون بمبوریت ، چترال گرم چشمہ ، بونی تا شیندور روڈز اور بالخصوص ارندو روڈ کو ترجیحات میں شامل کرنے پر زور دیا جبکہ ان علاقوں جہاں بجلی کی ٹرانسمشن لائینز موجود نہیں وہاں فوری طور بجلی کی ٹرانسمشن لائنیں بچھانے اور ٹرانسفارمرزکی اپ گریڈیشن اور دیگراہم امور پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی وزیر دفاع پرویز خٹک اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چترال کے جملہ مسائل کے حل کے سلسلہ میں بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی انہوں نے کہا کہ چترال ایک سیاحتی علاقہ ہے اور سیاحت کو فروغ دینے کیلئے مرکزی حکومت تمام وسائل بروئے کا ر لائے گی اور چترالی قوم کو مایوس نہیں کرینگے۔
chitrali met president of Pakistan 1

chitrali met president of Pakistan 2

chitrali met president of Pakistan 3

chitrali met president of Pakistan 5


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترینTagged
13695