Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلع چترال میں PTIکو مضبوط کرنے کیلئے پارٹی کوازسر نو منظم کرنا ہوگا۔۔مشکور

Posted on
شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف چترال کے سابق ضلعی جوائنٹ سیکریٹری سیف الرحمٰن مشکور نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ چترال میں پارٹی کو Re-Organize کرنا نہ صرف کارکنان کا تقاضا ہے بلکہ چترال میں PTI سے انصاف کی اُمید رکھنے والے عوام بھی PTI کے اندر تبدیلی چاہتے ہیں۔ عرصہ 14/15 سالوں سے ضلعی قیادت تبدیل نہیں ہوئی جس کی وجہ سے جنرل الیکشن 2013 ؁ء میں ہم قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے دونوں سیٹیں ہارگئے ، صوبے میں PTI کی حکومت ہونے کے باؤجود بلدیاتی الیکشن بھی ہارگئے اور حالیہ جنرل الیکشن میں شکست سے دوچار ہوئے جس کی بنیادی وجہ ضلعی کابینہ سے لیکر UC لیول تک تنظیمات کانامکمل اور غیر فعال ہونا تھا ۔ اُنھوں نے کا کہا کہ حالیہ الیکشن سے پہلے میں نے اپنے ایک اخباری بیان میں اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ چترال میں PTI غیر منظم اور غیر فعال ہے اور الیکشن میں کامیابی کے امکانات نظر نہیں آرہے ہیں کیونکہ ضلعی قیادت کی کمزوری کی وجہ سے کارکنان منظم اور فعال نہیں تھے جس کا خمیازہ شکست کی صورت میں ہمیں بھگتنا پڑا۔ ان تمام ناکامیوں کے باؤجود بھی ضلعی قیادت اخلاقی طور پر استعفیٰ دینے کے لئے تیار نہیں ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ میں ضلعی صدر عبداللطیف کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ پارٹی کی بہترین مفاد میں اخلاقی طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیکر آئندہ کے لئے لائحہ عمل طے کرے اور کارکنان کے ساتھ نئے سرے سے اپنے روابط کوبحال کرے تاکہ مستقبل میں ایک مظبوط اور طاقتوار اُمیدوار کی حیثیت سے میدان میں آئے ۔اُنھوں نے چےئرمین تحریک انصاف وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب عمران خان، مرکزی اور صوبائی قائدین سے اپیل کی ہے کہ PTI چترال کی ناکامیوں کے تسلسل کو مد نظر رکھتے ہوئے پارٹی کو Re-organize کرنے کے لئے اقدمات کریں تاکہ آئندہ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں PTI ضلع چترال میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوسکے۔


شیئر کریں: