Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وادی وادی گھوم………….. محکم الدین ایونی

شیئر کریں:

( تیسری قسط)
نماز فجر کے بعد گیسٹ ہاؤس کے صحن سے کالام پر نظرپڑی۔ تو عجیب منظر تھا ، پہاڑ ، جنگلات اور عمارات سب حسین لگ رہے تھے ۔ اُبھرتی سورج کی کرنیں پہاڑ کی چوٹیوں پر کھڑے تناور درختوں کی آوٹ سے آنکھ مچولی کھیل رہے تھے ۔ موسم بہت سہاناتھا ۔ ایک طرف کالام کی بڑی بڑی عمارتیں ، ہوٹلز اور دوسری طرف جنگلات ، دریاء کے نظارے شہر اور دیہات کا حسین امتزاج پیش کر رہے تھے ۔ دریائے کالام اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ رواں دواں تھا ۔ جس کے کناروں پردور تک چارپائیاں قطار کی شکل میں رکھی گئی تھیں ۔ جن پر بیٹھ کر دن کے وقت سیاح دریاء کے ٹھنڈے پانی میں پاؤں ڈالے شہر کی گرمی کے اثرات کو ذائل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ اور رات گئے تک اس کا مزا لیتے ہیں ۔ شہری سیاحوں کیلئے یہ یقینی طور پر حیرت اور دلچسپی سے کم نہیں ۔ جن کا دریاؤں سے واسطہ کم پڑتا ہے ۔ سب دوست اپنے اپنے زاویہ نگاہ سے کالام کی خوبصورتی اور منظر پر اپنی رائے کا اظہار کر رہے تھے ۔ قدرت کے حسن کو داد دے رہے تھے ۔ اور اپنے کیمروں و موبائل میں یہ مناظر محفوظ کر رہے تھے ۔ ہم نے گیسٹ ہاؤس کے اہلکار کو پہلے ہی بتا دیا تھا ۔ کہ چونکہ گاڑی کی مرمت کرنی ہے ۔ اور کچھ دوستوں کے بازار میں ضروری کام ہیں ۔ لہذا ہم ناشتہ بھی بازار میں ہی کریں گے ۔ تاکہ وقت ضائع نہ ہو ۔

کالام شہر کو دیکھ کر قدرتی طور پر اس کے ساتھ اُنس و محبت کی ایک جذباتی لہر دل میں دوڑ رہی تھی ۔ شاید اس کی وجہ یہ تھی ۔ کہ یہاں ایک چھوٹاچترال بھی آباد ہے ۔ جس کی آبادی اب بڑھتے بڑھتے تقریبا 7ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔ یہ چھوٹا چترال کالام باز ار سے 9کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔ جو کہ اُشو کے نام جانا جاتا ہے ۔ جسے چترال میں عُرف عام میں اُژو بشقار کہا جاتا ہے ۔ یہاں آج بھی چترالی زبان بولی اور سمجھی جاتی ہے ۔لاسپور ویلی سے اُن کی گہری رشتے داریاں ہیں ۔ اس برادری کے معروف شخصیت سابق ناظم فریداللہ سے اُن کی رہائشگاہ واقع اُشو میں پچھلے دورے کے موقع پر ملنے کا اتفاق ہوا تھا ۔ جس کے مطابق ان کے اباو اجداد چترال کے مقام تورکہو زیور گول سے تعلق رکھتے تھے ۔ جہاں سردیوں میں شدید برفباری کی وجہ سے کئی اموات واقع ہوئیں ۔ اور زندگی گزارنا مشکل ہو گیا ۔ شدید موسمیاتی مشکلات نے اُن کے اباو اجداد کو ہجرت کرنے پر مجبور کر دیا ۔ ان میں سے کچھ چترال کے مختلف علاقوں اویر ،موڑ کہو ، ایون وغیرہ مقامات میں آباد ہوئے ۔ اور چند نے اپنے اہل و عیال سمیت سور لاسپور میں بشقر گول کے راستے سوات کا رخ کیا ۔ اور اُشو کے مقام کو اپنا مسکن بنایا ۔ یہاں ان کے پاس بڑی جائدادیں ، زرعی زمینات اور چراگاہیں ہیں ۔ اور اُشو کا نصف بازار ان کی ملکیت ہے ۔ ان کے مطابق یہ چترال کے معروف بائیکے اور خوشے برادری سے تعلق رکھتے ہیں ۔ کوہستان کی معروف قوم عظمت خانو سے اُن کی رشتے داریاں ہیں ۔ آلو اور مٹر یہاں کی بڑی فصلیں ہیں۔ان کی زندگی کا دارومدار زراعت ، گلہ بانی ، چراگاہوں کی آمدن اور جنگلات پر ہے ۔ یہاں کا افسوسناک امر یہ ہے ۔ کہ تعلیم کی شرح صرف 5فیصد ہے ۔ لڑکیوں کی تعلیم اس سے بھی کم ہے صرف مدرسہ کی تعلیم دی جاتی ہے ۔ یہ بات بھی باعث تعجب ہے ۔ کہ مختلف این جی اوز عوامی ترقی کے حوالے سے کام کرتے ہیں ۔ لیکن کسی نے بھی ان کیلئے نہیں سو چا ۔ اور یہ لوگ زیور تعلیم سے محروم ہیں ۔ علاقہ سیاحوں کی جنت ہے ۔ اور مہوڈند سیاحتی مقام اسی راستے پر واقع ہے ۔
ہمارے اس ٹور میں اوشو کے چترالی باشندوں سے ملاقات کا کوئی پروگرام شامل نہیں تھا ۔ یہ معلومات پچھلے ٹور میں حاصل کئے گئے تھے ۔ اس لئے قارئین کی دلچسپی کے لئے مختصرا یہاں ذکر کیا گیا ہے ۔
ہم نے جی بھر کر ناشتہ کیا ۔ کچھ دوستوں نے حلوہ پوڑی کی خواہش کی ، کچھ نے سری پائے اور کچھ کی ڈیمانڈچنے اور آملیٹ کے تھے ۔ گویا ہوٹل والے کی عید ہو گئی تھی ۔ کالام کی ٹھنڈی ہوائیں حسین نظارے اور صبح کامن پسند ناشتہ ، ساتھیوں کے تبصرے اور قہقہے ، اوہ کیا کہنا ، مزا آگیا ۔ اُسی ٹیبل پرشہریار بیگ نے بتایا
۔ کہ ڈپٹی کمشنر بٹگرام راجہ فضل خالق صاحب نے بٹگرام میں اپنے ہاں قیام کی دعوت دی ہے ۔ ہمیں کاغان ، ناران جانے کیلئے ویسے بھی اُسی راستے پر ہی جانا تھا ۔ اور فاصلہ بھی کافی تھا ۔ پس ہم نے دعوت قبول کر لی ۔
ہم دیگر سیاحوں کی نسبت اُلٹ راستے سے چل پڑے تھے ۔ عام طور پر ملک کے دوسرے شہروں سے آنے والے سیاح مینگورہ ، بحرین اور مدین سے ہوتے ہوئے کالام اور پھر مہوڈند کا سفر کرتے ہیں ۔ جبکہ ہم کُمراٹ کے پہاڑی راستے سے کالام پہنچ کر وہاں سے بحرین اور مدین کی طرف جارہے تھے ۔کالام سے مدین اور بحرین کی سڑک ہنوز پختہ نہیں ہوا ۔ لیکن سڑک پر اتنا کام ہو چکا ہے کہ ختم ہونے کا نام نہیں لیتا ۔ کچھ مقامات پر کام جاری تھا ۔ اگر سڑک کا یہ کام موجودہ حکومت میں مکمل ہوجا تا ہے ۔ تو کالام میں سیاحوں کیلئے تل دھرنے کو جگہ نہیں ملے گی ۔ اور سیاحتی آمدن میں غیر معمولی اضافہ ہو گا ۔ ہم ایک طرف علاقے کے حسن اور تعمیرات دیکھ رہے تھے ۔ اور دوسری طرف 2010کے سیلاب میں اس علاقے میں ہونے والی تباہی پر تبصرہ کر رہے تھے ۔ کہ اُس وقت سیلاب نے کس طرح کارباری مراکز ، ہوٹلوں اور رہائشگاہوں کو برباد کیا ۔ اور عین سیاحتی موسم میں لوگ در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوئے ۔
مدین سے ہم نے خوازہ خیلہ کی راہ لی ۔اور شانگلہ پاس کے راستے الپوری ،بشام اور تھا کوٹ سے ہوتے ہوئے شام کے وقت بٹ گرام ڈی سی ہاؤس پہنچ گئے ۔ ڈپٹی کمشنر راجہ فضل خالق ہمارا انتظار کر رہے تھے ۔ انہوں نے پُر تپاک استقبال کیا ۔ اور ہم دیرتک مختلف موضوعات پر گپ شپ لگاتے رہے ۔ راجہ فضل خالق نہایت نفیس شخصیت کے مالک اور نہایت مہمان نواز ہیں ۔ مجھے ایک مرتبہ پہلے بھی اُن کے مہمان بنے کا اعزاز حاصل ہوا ۔ اُس وقت آپ سکردو کے ڈپٹی کمشنر تھے ۔ اور ہم چترال کے مختلف ایل ایس اوز کے 60 مردو خواتین عہدہ دار اس کانفرنس کے شرکاء تھے ۔ جس کے اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی راجہ فضل خالق اور صدر محفل پاکستان کے معروف شخصیت شعیب سلطان تھے ۔ اُس وقت راجہ فضل خالق نے چترال کے مہمانوں کے اعزاز میں گلگت بلتستان کے کمشنر ،آئی جی و دیگر آفیسران سمیت کانفرنس کے 300 مندوبین کی مہمان نوازی کی ۔ یہ ایسی میزبانی تھی ۔ کہ اس کیلئے دل گُردہ چاہیے ہوتا ہے ۔ ہمارا یہ ڈنر بھی بہت پُر تکلف تھا ۔ بُفے میں لگی ڈشز سے مہمان نوازی ، خلوص اور محبت کے جذبات چھلک رہے تھے ۔ اور ہر ڈش اپنی طرف متوجہ کر رہا تھا ۔ ہم پر بھی لازم ہو گیا تھا ۔ کہ اسُی جذبات کا مظاہرہ کریں ۔ پس ایسا ہی ہوا۔ ہم نے کھانے کی میز پر ہی ڈی سی صاحب سے اجازت چاہی تھی ۔ تاکہ ہم صبح ناشتے کا انتظار کئے بغیر نکلیں اور ناشتہ راستے میں کریں ۔کھانے کے بعد مزید جاگتے رہنا ممکن نہیں تھا ۔اور تمام دوست بغیر وقت ضائع کئے سو گئے ۔

chitral to batagram

chitral to batagram3

chitral to batagram32

chitral to batagram3234
chitral to batagram1
chitral to batagram1

chitral to batagram32344

chitral to batagram24

chitral to batagram3234432

chitral to batagram9
chitral to batagram26

chitral to batagram32399

chitral to batagram9

chitral to batagram2600

chitral to batagram26002

chitral to batagram399
chitral to batagram3992

chitral to batagram3991

chitral to batagram29

chitral to batagram3990

chitral to batagram8
chitral to batagram0

chitral to batagram088

chitral to batagram888

chitral to batagram88888
chitral to batagram39912

chitral to batagram399120

chitral to batagram399120a


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
13606