Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبر پختونخوا بار کونسل کا پیر کو صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبرپختونخوا بارکونسل کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدرات چئیرمین ایگزیکٹیو کمیٹی ملک خالق داد اعوان ایڈوکیٹ منعقد ہوا ۔ اجلاس میں خصوصی طور پر وائس چئیرمین فدا محمد خان ، اور دیگر ممبران احمد فاروق خٹک، سید زاہد جمال ،حضرت رحمن خان، محمد سعید خان ، شاہد ریاض برکی ، حشمت نواز سدوزئی اور اظہر رحیم خان نے شرکت کی ۔اجلاس میں ضلعی کچہری پشاور میں فائرنگ کی افسوس ناک واقع پر شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے حکومت وقت سے پُر زور مطالبہ کیا کہ فائرنگ کرنے والوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق کھڑی سزا دی جائے۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے پشاور کے سینئر وکیل یوسف ریاض خلیل اور ایک چائے والا لڑکا جو کہ زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں اُن کی جلد سخت یابی کیلئے دُعا کی گئی ۔ اُن کے ساتھ بطور یکجہتی اور اظہار ہمدردی خیبر پختونخوا بارکونسل نے مورخہ 17-09-2018 پورے خیبر پختونخواہ میں ہڑتال کا اعلان کیا ۔اجلاس میں قرارداد پاس کی گئی کہ مرکزی اور صوبائی حکومت اس واقعے کا خصوصی نوٹس لے اور پورے صوبے کی کچہری و گرد و نواح کو فل پروف سیکورٹی مہیا کیا جائے ۔ اس بابت خیبر پختونخوا بار کونسل نے پہلے بھی آئی جی پولیس کو کئی مرتبہ خطوط لکھی ہیں مگر تاحال کوئی پیش رفت نہ ہو سکا اجلاس میں خیبر پختونخوا کے معزز وکلاء سے مطالبہ کیا ہے کہ بروزِ پیر عدالت میں پیش نہ ہو اور صوبے کے تمام بار ایسوسی ایشنز میں میٹنگ بلائی جائیں اور اپنی تجاویز بار کونسل کو اگلے ہفتے تک بھیجی جائے۔ تاکہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
13602