Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال سے سات فیمل اور دو میل امیدواروں‌نے پبلک سروس کمیشن کے تحت لائبریرین کیلئے کوالیفائی کرلئے

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال سے سات فیمل اور دو میل امیدواروں‌نے پبلک سروس کمیشن کے تحت ٹیسٹ انٹرویو پاس کرکے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں لائبریرین بی پی ایس سترہ کیلئے کوالیفائی کرلئے ہیں‌. جن کی سفارشات مرتب کرکے پبلک سروس کمیشن سے تقرری کیلئے صوبائی حکومت کو ارسال کردیا ہے . فیمل امیدواروں‌میں‌الماس دختر اصل بیگ (مرحوم) ، فوزیہ دختر سلامت خان، جہاں‌آرادختر وزیر شاہ، سائمہ بی بی دختر یعقوب نظآرساکنہ بریپ (سپرنٹنڈنٹ ایگریکچر آفس چترال)، شاہرہ دختر ہمت ، شہناز بی بی دختر حافظ اللہ شامل ہیں‌. اسی طرح روبینہ خلیل دختر خلیل اللہ (ریٹائرڈ سینئر لائبررین) ساکن ورکوپ نے کامرس ایجوکیشن اینڈ مینجمنٹ سائنسزمیں‌ لائبریرین بی پی ایس 17کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے .
جبکہ میل امیدواروں‌میں‌ڈآئریکٹوریٹ آف ارکائیوز اینڈ لائبریریزمیں‌ذاہد اللہ ولد فضل ہادی نے ٹیسٹ انٹرویو پاس کرکے لائبریرین بی پی ایس سترہ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے . اسی طرح‌خوشی محمد ولد نور محمد نے کامرس ایجوکیشن اینڈ مینجمنٹ سائنسزمیں‌ لائبریرین بی پی ایس 17کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے .
libararian female 1

librarian 22 1

دریں‌اثنا محکمہ ایجوکیشن میں ایس ایس ٹی بی پی ایس 16کیلئے چترال سے درجہ ذیل میدواروں‌نے ٹیسٹ انٹرویو مکمل کرکے کامیاب قرار پائے ہیں . اور انکی پوسٹنگ چترال کے مختلف سکولوں‌میں‌ کردی گئی ہے . جن کی تفصیل ذیل ہے .
sst appointment chitral

sst appointment chitral2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
13585