
چترال سے چار امیدواروںنے پبلک سروس کمیشن کے تحت پی ایم ایس کیلئے کوالیفائی کرلئے
چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) چترال سے تعلق رکھنے والے چارامیدواروں نے پی ایم ایس افیسر BPS-17 (اِن سروس کوٹہ ) کا امتحان اور انٹرویو پاس کرکے پراونشل منیجمنٹ سروس کیلئے کوالیفائی کرلئے ہیں. پبلک سروس کمیشن نے کل 34امیدواروںکی سفارشات مکمل کرکے صوبائی حکومت بھیج دیا ہے . جن میں چترال سے تعلق رکھنے والے چار امیدوار عبد الحق ولد جعفر حیات، اشرف الدین ولد مشرف الدین، اعزاز احمد ولد عزیز ولی شاہ اور لطف الرحمن ولد رحمت قادر شامل ہیں .