Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سابق خاتون آول بیگم کلثوم نواز کی وفات پر چترال کے مختلف مساجد میں قران خوانی اور اظہار تعزیت

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی روح کے ایصال ثواب کیلئے چترال کے مختلف مساجد میں قران خوانی کی گئی، جمعہ کے روز شاہی مسجد چترال میں قاری شبیر احمد نے اجتماعی دعاء کرائی ۔جس میں سابق ضلعی صدر پی ایم ایل این سید احمد خان ، تحصیل صدر محمد کوثر ایڈوکیٹ ، سینئر نائب صدر فضل الرحیم و دیگر کے علاوہ مختلف مکاتب فکر فاتحہ خوانی میں شرکت کی ۔ اسی طرح جامع مسجد شاہی بازار چترال میں مولانا اسرار الدین الہلال کے زیر سرپرستی قران خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔ جبکہ دروش میں معروف سماجی و سیاسی شخصیت قاری جمال عبد الناصر نے قران خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کرایا ۔ چترال کے مختلف مکاتب فکر نے سابق خاتون اول کی وفات پر انتہائی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اور غمزد ہ خاندان خصوصا سابق وزیر اعظم نواز شریف سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔
kulsum nawaz fatikha khani chiral 1


شیئر کریں: