Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈپٹی کمشنر پشاورنے یکم محرم الحرام سے 10محرم تک مختلف امور پر پابندیاں عائد کردی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت یکم محرم الحرام سے 10 محرم الحرم تک مختلف امور پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل /سکوٹر پر ڈبل سواری کرنا، قابل اعتراض مواد پر مبنی پمفلٹ تقسیم کرنا یا دیواروں پرچسپاں کرنا یا دیواروں پر لکھائی کرنا، قابل اعتراض مواد پر مبنی مواد شائع یا تقسیم کرنا، اسلحہ کی نمائش یا اسلحہ لے کر چلنے ، جعلی ، غیر رجسٹرشدہ اور ” Applied for” گاڑیوں، آذان اور خطبہ جمعہ کے سوا لاؤڈ سپیکر کے استعمال ، پشاور شہر اور صدر کے علاقوں میں افغان مہاجرین کے داخلے ، فائر کریکرز (پٹاخوں) کے استعمال اور خرید وفروخت اور تیزاب فروخت کرنے اور تیزاب کی دکانیں کھولنے، کاریں اور موٹر سائیکل کرائے پر دینے کا کاربارو کرنے ، دکانوں اور کھلے مقامات پر ڈیزل/ پٹرول/ مٹی کا تیل اور آگ لگانے والی دیگر اشیاء کی فروخت ، گاڑیوں میں سیاہ شیشے استعمال کرنے ، جلوس کے راستوں اور امام بارگاہوں کے آس پاس عمارتوں اور گھروں کی چھتوں پر کھڑا ہونے، اور ہوٹلوں/ سرائے اور گھروں میں اجنبی افراد کے قیام پر پابندیاں عائد کردی گئی ہے۔ مذکورہ بالا احکامات کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ یہ حکم فوری طورپر دس دنوں (یکم سے 10 محرم الحرام ) تک نافذ العمل رہے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
13544