Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

AKHSSکوراغ میں کوئز اورسی پیک کے چترالی ثقافت پر ممکنہ اثرات کے عنوان سے تقریری مقابلے

شیئر کریں:

کوراغ(ریان ملک)آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ میں انٹراے کے ایچ ایس ایس اسلامیات ،پاک اسٹڈیز کوئز اور اردو تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ اور آغاخان ہائیر سکنڈری سکول سین لشٹ کے طلباو طالبات نے حصہ لیا۔پروگرام میں گورنمنٹ ہائی سکول بونی کے پرنسپل صاحب الرحمٰن مہمان خصوصی تھے ۔ اس کے علاوہ پرنسپل آئی ایم ایس بمباغ محمود علی رومی ، گورنمنٹ ڈگری کالج کے پاکستان اسٹڈیز کے لیکچرر الہی بخش،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بونی کی اسلامیات اور اردو کی لیکچرر زگل شرین اور حضرت النساء،پرنسپل کوئین اکیڈمی کوراغ افشان کے علاوہ خواتین و حضرات سمیت طلباو طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز جماعت نہم کی طالبہ بشریٰ انصاری نے تلاوت کلام پاک سے کیا ۔ اس کے بعد جماعت نہم ہی کی طالبہ مہلیل فاطمہ نے نعت رسول مقبول ؐ پیش کی۔
پرنسپل آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ سلطانہ برہان الدین نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس سے طلبا و طالبات میں باہمی تعاون ، علم کے تبادلے ،محنت ،لگن ، خندہ پیشانی سے مسائل کے مقابلے کا حوصلہ او رخود اعتمادی پیدا ہوگی۔ انھوں نے مزید کہا کہ آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ طلبہ کی شخصیت کی بھر پور نشوونماکے لیے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں پر مکمل یقین رکھتا ہے ۔ جب تک ہم سکولوں میں طلبا و طالبات کو مقابلے کے لیے تیار نہیں کریں گے تو یہ آگے جاکر دوسروں سے مقابلے کے اہل نہیں ہوں گے۔
مقابلے میں منصفیں اورمیزبانی کے فرائض گورنمنٹ بوائزڈگری کالج بونی اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بونی کےپاک اسٹڈیز، اسلامیات اور اردو کے اساتذہ الٰہی بخش ، گل شرین اور حضرت النساء سمیت پرنسپل آئی ایم ایس محمود علی رومی نے سرانجام دئیے۔
پاک اسٹڈیز کوئز مقابلہ ایس ایس سی لیول میں جبکہ اسلامیات کوئز مقابلہ ایچ ایس ایس سی لیول میں ہوا۔اسلامیات اور پاک اسٹڈیز کوئز مقابلے میں آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور آغاخان ہائیر سکنڈری سکول سین لشٹ چترال نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اردو تقریری مقابلے میں جس کا عنوان ” سی پیک کے چترالی ثقافت پر ممکنہ اثرات “تھا ایس ایس سی لیول میں آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ کی فرحانہ نور نے پہلی اور آغاخان ہائیر سکنڈری سکول سین لشٹ کے عابد الرحمٰن نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ایح ایس ایس سی لیول میں آغاخان ہائیر سکندری سکول سین لشٹ کے وسیم اقبال نے پہلی اور آغاخان ہائیر اسکنڈری سکول کوراغ کی عظمٰی ولی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
پروگرام کے مہمان خصوصی پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول بونی صاحب الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ معیاری تعلیم فراہم کرتاہے ۔ میں ان بچوں کے والدین کوخوش قسمت سمجھتاہوں جن کے بچے اس ادارے میں تعلیم حاصل کرتے ہیں ۔ مہمان خصوصی نے دونوں سکولوں کے مقابلے میں حصہ لینے والے بچوں کو پانچ پانچ ہزار روپے کے نقد انعام دیے۔
آغاخان ہائیر سکنڈری سکول سین لشٹ کے پرنسپل طفیل نواز نے کہا کہ اکیسویں صدی کا تقاضا یہ ہے کہ مقاصد کے حصول کے لیے ہمیں مل کر باہمی تعاون سے کام کرنا چاہیے۔تعلیمی اداروں میں ایسے مقابلوں کا انعقاد خوش آئند ہے ۔ اس میں طلبہ کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ۔ ایسے پروگرام میں حصہ لینا ہی اپنے آپ میں کامیابی ہے اس لیے طلبہ کو ہر مرحلے میں ایک قدم آگے بڑھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
علاوہ ازیں آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ کی طالبات نے ملی نغمہ اور ڈرامہ پیش کیا جس سے پروگرام کو چارچاند لگ گیا۔
آخر میں طلباوطالبات میں ٹرافی اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئےاورمہمان خصوصی ااور ججز کو آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ کی طرف سے مڈل اور شیلڈ پیش کیےگئے۔

akhss kuragh compition 12

akhss kuragh compition 11

akhss kuragh compition 10

akhss kuragh compition 13
akhss kuragh compition 14

akhss kuragh compition 3

akhss kuragh compition 4

akhss kuragh compition 7

akhss kuragh compition 8


شیئر کریں: