Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

این ڈی ایم اے کے زیر اہتمام ضلعی سطح کے اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ مشاورتی ورکشاپ

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے زیر اہتمام چترال میں ضلعی سطح کے اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ منعقدہ مشاورتی ورکشاپ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تمام قدرتی آفات سے نمٹنے اور ان کی تباہ کاریوں کو کم سے کم کرنے اور مقامی لوگوں کو تیار کرنے کے لئے کوئی بھی منصوبہ بندی اس وقت تک کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتی جب تک مطلوبہ ڈیٹا مصدقہ بنیادوں پر دستیاب نہ ہوجبکہ چترال کو قدرتی آفات کی کثیر تعداد میں خطرات کاسامنا ہے جبکہ سینکڑوں سکول بھی خطر ات کی زد میں ہیں۔ مقامی ہوٹل میں منعقدہ ورکشاپ میں این ڈی ایم اے کے پراجیکٹ ڈائرکٹر احتشام خالد اور ایکسپرٹ رسک منیجمنٹ نمرا خالد نے ضلع چترال میں رسک اسسمنٹ اسٹڈی کے بارے میں پروگرام پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسودنے کہاکہ ڈیزاسٹر سے متعلق تمام سرکاری ادارے اپنے اپنے محور میں کام کررہے ہیں جن کے پاس نہ صرف ڈیٹا موجود ہو نا چاہئے بلکہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ پلان بھی مرتب اور تیار ہونی چاہئے جبکہ ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں ذیادہ سے ذیادہ تعاون کو تیار ہے۔ چترال ٹاسک فورس کے کمانڈنٹ کرنل معین الدین کاکہنا تھاکہ قدرتی آفات کے رونما ہونے کے بعد ان کے نقصانات کو کم کرنے ، متاثریں کی مدد، ادویات اور ضروری اشیاء کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ زلزلے کے علاوہ باقی آفات میں کمی لانا ہمارے اختیار میں ہے اورقوانین فطرت کی پابندی کرتے ہوئے ، جنگلات کی تحفظ اور مزید شجرکاری اور محفوظ مقامات پر گھر تعمیر کرنے یا گاؤں آباد کرکے ہم یہ کام سرانجام دے سکتے ہیں۔

ndma workshop chitral
Exif_JPEG_420

ndma workshop chitral3
Exif_JPEG_420

شیئر کریں: