Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

فنڈز کی عدم دستیابی، پیڈو کے اکثرمنصوبے تاخیر کا شکار، نوٹس لینے کا مطالبہ

Posted on
شیئر کریں:

بونی ( چترال ٹائمز رپورٹ) پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو) کے زیر انتظام چترال میں‌زیر تعمیر منی ہائیڈرو پاورپراجیکٹس غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوگئے ہیں‌. تاخیر کی اصل وجہ گزشتہ سال سے فنڈز کی عدم دستیابی بتائی جارہی ہے . جس کی وجہ سے کئی مقامات پرمنصوبے تکمیل کے اخری مراحل میں‌ہونے کے باوجود بھی گزشتہ سال سے تعطل کا شکار ہیں‌. اسی طرح کی ایک پراجیکٹ میم گول آوی ہائیڈرو پاورپراجیکٹ پر بھی کام گزشتہ سال سے بند ہے . پاور کمیٹی میم گول ہائیڈور پاورپراجیکٹ آوی کے چیئرمین ڈاکٹر شیر قیوم نے چترال ٹائمز کو بتایا کہ منصوبہ 30نومبر 2016کومکمل ہونا تھا . مگر تاحال مکمل نہیں‌ہوا ہے . انھوں‌نے بتایا کہ ٹھیکہ دار پر چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے تعمیراتی کام بھی ناقص ہے . جس کی شکایات متعلقہ حکام کو کردی گئی ہے . جبکہ اس منصوبے پرتقریبا تین کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں‌. انھوں‌نے ایم ڈی اور پیڈوکے دیگر حکام سے اس غیر معمولی تاخیرکا نوٹس لینے اور ناقص تعمیر پر فوری انکوائری کا مطالبہ کیاہے .
اس سلسلے میں‌ جب پیڈوپراجیکٹ کے ذمہ داروں‌سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے فنڈز ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے اکثر ٹھیکہ داروں‌کو ادائیگی نہیں‌ہوئی ہے . جس کی وجہ سے بعض مقاما ت پر کام تعطل کا شکارہے . آوی پراجیکٹ کے بارے میں‌ان کا کہنا تھا کہ ٹھیکہ دارکو ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے انھوں‌نے عدالت سے رجوع کیا ہے . ناقص تعمیر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہر ایک منصوبے کو معیار اور مقدار کے مطابق مکمل ہونے کے بعد ہی ٹھیکہ دارسے تحویل میں لیا جائےگا.بصورت دیگر ادائیگی نہیں‌ہوگی.
mem gol pedo project awi2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
13509