Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی وفات پر پی ایم ایل این خواتین ونگ کا اظہارافسوس و تعزیت

Posted on
شیئر کریں:

گلگت(چترال ٹائمز رپورٹ )پاکستان مسلم لیگ(ن) خواتین ونگ گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات رانی صنم فریاد نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم وفات( گیارہ ستمبر) کے موقع پر سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کا وفات پانا اور قائد اعظم کی یوم ولادت(25دسمبر) کے موقع پر قائد عوام میاں محمد نواز شریف کا پیدا ہونا محض اتفاق نہیں بلکہ اللہ تبارک و تعالیٰ کی طرف سے معجزہ ہے۔قدرت تعالیٰ نے ہی بتادیا ہے کہ یہ دونوں عظیم شخصیات بانی پاکستان کے اصل وارثین ہیں۔پھر ماہ مقدس محرم الحرام میں بیگم کلثوم نواز کی رحلت مظلومیت کو ظاہر کرتا ہے۔بیگم کلثوم نواز وہ بہادر خاتون تھی جس نے ہر ظلم و جبر کا ڈٹ کا مقابلہ کیا اور دور حاضر کی یذیدی پیروکاروں کو للکارا ہے۔حسینیتؓ و یذیدیت کی جنگ میں بظاہر یذیدی لشکر کی جیت ضرور ہے۔مگر اصل اور حقیقی فتح حسینیتؓ کی ہی ہوئی ہے۔بیگم کلثوم نواز کو ان کی بیماری کی حالت میں بھی طرح طرح کی اذیت دی گئی جس سے کربلا کی یاد تازہ ہوتی ہے۔رانی صنم فریاد نے مسلم لیگ (ن)خواتین ونگ بسین آفس میں تعزیتی و قرآن خوانی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔مجلس میں مسلم لیگی پارٹی ورکر خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کیں اور بیگم کلثوم نواز کی مغفرت و بلندی درجات کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی۔مجلس میں شریف خاندان کی صبر و جمیل کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
13507