Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تمام محکمہ جات کیلئے نئے اوقات کار کا اعلان ، صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک کام کریں گے

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) حکومت خیبر پختونحوا نے صوبائی محکموں بشمول ڈویژنل اور ضلعی حکومتی دفاتر کے لئے فوری طورپر نئے اوقات کار کا اعلان کیا ہے جس پر فوری طورپر عمل درآمد ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری دفاتر پیر سے جمعرات تک صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک کام کریں گے جبکہ اس دوران دو پہر ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک نماز کے لئے وقفہ ہوگا اور جمعتہ المبارک کے روز مذکورہ دفاتر صبح 9 ۔ بجے سے شام 5 ۔ بجے تک کے اوقات کار کے ساتھ دوپہر ساڑھے بارہ بجے سے دوپہر دو بجے تک نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے وقفہ کریں گے جبکہ سرکاری دفاتر ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے۔ اس امرکا اعلان محکمہ انتظامیہ حکومت خیبر پختونحوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
kp notification for new office timing


شیئر کریں: