Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مستوج میں‌یوم دفاع کے سلسلےمیں پروقار تقریب

شیئر کریں:

مستوج (چترال ٹائمزرپورٹ )‌ یوم دفاع پاکستان کے موقع پرڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی ہدایت پر قساڈو مستوج اور اے -کے-ای- ایس – پی مستوج کے تعاون سے ایک پر وقار تقریب عوامی سطح پر مستوج میں منائی گئی۔ تقریب میں ADC چترال منہاس الدین بطور خاص مہمان شرکت کی۔صدارت چیرمین قساڈو سعادت جان نے کی۔ اس کے علاوہ تحصیلدار چترال، تحصیلدار مستوج، SHO تھانہ مستوج و ہرچین، Wildlife ،DFO مستوج، رٹائرڈ سول اور فوجی افسران، منتخب عومی نمائندہ گان، ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات، اساتذہ کرام، طلباؤ طالبات و مقامی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ چترال سے تعلق رکھنے والے موسیقی کے نامور گلوکارو موسیقار اورشعراء کرام بھی شرکت کی۔ جن میں افضل اللہ افضل ، علاء الدین عرفی ، شجاع الحق ، انصار الاہی،ظفر حیات، شجاعت علی،محسن حیات شاداب وغیرہ شامل تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ADC چترال منہاس الدین نے کہا کہ بحیشیت ایک محب وطن شہری ہمیں فرقہ واریت، علاقائیت اور گروہی سوچ کو ختم کرکے اجتماعی ترقی کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا۔ قومی اور ملکی مفادات سب کا مشترکہ مفاد ہے اسی کے لئے سب کو سوچنا ہے اور کام کرنا ہے۔ کرپشن سے پاک معاشرے کے قیام کے لئے ہمیں اپنے لیول سے کام کرناہے اور ہرطبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے شہری کو اپنے اپنے ذمہ دارویوں کو سمجھ کر اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ملک وقوم کی ترقی اوربقا کے لئے کام کرناہے اوراپنے اندر خدمت کے جذبے کو اجاگر کرناہے۔موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کہا کہ ملک میں بارشوں کا سلسلہ کم ہونے اور گرمی زیادہ پڑنے کی وجہ سے پانی کی قلت ہوتی جارہی ہے ڈیموں میں پانی کم ہوتا جارہاہےجس کی وجہ سے لوگوں کو پینے کی پانی اور بجلی کی قلت کا سامنا ہے۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ ہر کوئی اس سنگین مسئلے کو کم کرنے کیلئے اپنا حصہ ڈالیں اور ہر فرد کو ایک عدد پودہ لگا کر اور چیف جسٹس اف پاکستان کی قائم کردہ ڈیم فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ انے والے کل کو ہمیں اور ہمارے بچوں کو ان سنگین مسئلوں سے چھٹکارہ مل سکیں۔ADC نے مذید کہا کہ ہر شہری کو اپنے دلوں میں دوسروں کے لئے رحم پیدا کرکے انسانیت کی خدمت کے جذبے کو اجاگر کرنا ہے تاکہ ملک وقوم کی پائیدار ترقی اور خوشحال معاشرے کی قیام کو یقینی بنایا جاسکں۔
تقریب کے افتتاحی سیشن میں مختلف سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں اور کالجوں کے طلباء وطالبات نے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے تقاریر اورملی نغموں سے اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا اورر ملک کی سالمیت اوربقا کے لئے پاک فوج کی دلیرانہ قیادت اور قربانیوں کو سراہا گیاجن میںGHSS مستوج، آغا خان سکول مستوج، جی،ایچ، ایس چوئنج، داربند ڈگری کالج چوئنج ،ڈان انسٹیٹیوٹ مستوج اور دوسرے تعلیمی ادارے شامل رہے۔
تقریب میں دوسروں کے علاوہ نور عجم ناظم ولیج کونسل کھوژ، گل محمد ناظم ولیج کونسل مستوج، نیاز علی پریذیڈنٹ لوکل کونسل مستوج، محسن علی ممبر تحصیل کونسل مستوج نے خطاب کئے ۔
پاک فوج کو ان کی دلیرانہ قیادت اور قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا گیااور حکومت اور پاک فوج کو ہر قسم کی تعاون کا یقین دلائے۔ تقریب میں اسٹیج سیکریٹری کی ذمہ داری قاری شریف خان اور پرنسپل آغا سکول مستوج تاج الدین نے انجام دی۔
چیرمین قساڈو سعادت جان نے اپنے صدراتی خطبے میں تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی کی ترقی اور بقا کے خاطر پاک فوج کی کوششوں اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے علاقے کے عوام کی طرف سے حکومت اور پاک فوج کو ہر قسم کی تعاون کا یقین دلایا ۔
دوسرے سیشن میں چترال کے مغروف فنکاروں اور موسیقاروں نے اج کے دن کی مناسبت سے مقامی گیتوں سے شرکاء کو محذوز کئے۔ پروگرام کے اختتام پر پولو گراونڈ مستوج میں پولو میچ کھیلا گیا جس میں مقامی پولو کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
qasado mastuj program 13

qasado mastuj program 23
qasado mastuj program 3

qasado mastuj program 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
13434