Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اظہار تعزیت………سابق ایم پی اے سردار حسین

Posted on
شیئر کریں:

انپسکٹرسلطان بیگ کی اچانک رحلت کی خبر سن کر دلی رنج ہوا ۔ مرحوم اپنی کئی ایک خوبیوں کی وجہ سے ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہےگا ۔ ضلع کی مشکل سٹیشنوں میں اپنے فرائض منصبی انجام دیتے رہے ۔ مشکل جگہوں میں سلطان بیگ کی تقرری کی وجہ ان کی مردم شناسی تھی ۔ وہ ایک ایسے افیسر تھے جو لوگوں کی نفسیات کے مطابق ان کے ساتھ پیش آتے تھے ۔ مرحوم جب تک قیدِ حیات رہے تب تک انسانی خدمت کو اپنا شیوا بنائے رکھا۔ مرحوم کی پوسٹک جہاں بھی ہوتی وہاں ایک صاف تبدیلی نظر آتی ۔ سب ڈویژن مستوج میں طویل عرصے تک مصروف کار رہے اور جب تک رہے تب تک ہمیشہ ہر غیر یقینی صورت حالات کے لئے تیار ، کمر بستہ اور مستعد رہے ۔ گو کہ وہ ایک پولیس افیسر تھے لیکن خدمت کے اعتبار سے ہمیشہ ملک کے وفادار اور وفا شعار ساہی کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے ۔ میں نے چونکہ ایک بڑے قومی عہدے پرزمہ داری نبھائی ہے جہاں مجھے علاقائی معاملات میں تمام محکموں پر نظر رکھنی پڑتی تھی لیکن ایک سیاسی نمائیندے کے طور پر میں نے چترال میں جس محکمے کو سب سے فعال پایا وہ محکمہ پولیس تھا اور پولیس کی اس کامیابی کی سب سے بڑی وجہ بلا شبہ مرحوم سلطان بیگ جیسے لوگوں کی شبانہ روز خدمات تھی۔ بالائی چترال میں سلطان بیگ کا نام زبان زد خاص و عام ہے ۔ آج سلطان بیگ کی جدائی کا غم چترال کے ہر فرد کے دل پر انمٹ داغ چھوڑ گیا ۔ میں ذاتی طور پر اس بات کا گواہ ہوں کہ مرحوم و مغفور سلطان بیگ غریبوں کا بہترین دوست اور امیروں کے لئے دہشت تھے ۔ اپنے اثرو رسوخ کی بنیاد پر قانون کو اپنے ہاتھ لینے والے سلطان بیگ نام سن کر کانپتے تھے کیوں وہ ایسے افراد کو کیفرے کردار تک پہنچانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرتے تھے ۔
میں انتہائی یقین اور زمہ داری سے کہتا ہوں کہ اُن کے سامنے قانون کی بالادستی سے زیادہ کوئی شئے معتبعر یا عزیز نہیں تھی ۔ ظاہر ہے کہ ایک شخص معاشرے میں ا ُس وقت مقام حاصل کرتا / کرتی ہے جب وہ جہد مسلسل کو اپنا شعار بنائے۔ سلطان بیگ میری نظر میں پاکستان کے محکمہ پولیس کے لئے قابل تقلید مثال ہے ۔ میں حکومت وقت اور آئی جی کے پی کے سے گزارش کروں گا کہ اپنی پولیس کو سلطان بیگ کی طرح قوم کی خدمت کی تربیت سے مالا مال رکھیں ۔اور مرحوم کے خاندان کے پسماندہ گان کے ساتھ مرحوم کی خدمات کے عوض خراج تحسین کے طور پر بہتر مالی اعانیت کریں ۔
ہم اس دکھ میں سلطان بیگ کے پورے خاندان کے ساتھ شریک ہیں ۔ میری نظر میں یہ غم صرف ایک خاندان کا نہیں بلکہ پورے علاقے کا ہے ۔ اللہ تبارک وتعلیٰ ہم سب کو اس اندوھناک سانحے کو برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے اور مرحوم کو اپنے مقرب بندوں کی صف میں جگہ عطا فرمائے آمین ۔

سابق ایم پی اے، سردار حیسن شاہ بونی

sardar hussain mpa


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, خطوطTagged
13425