Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے شجرکاری مہم کا آغاز، ایکسین نے دیودار کا پودا لگاکر مہم کا افتتاح کیا

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترا ل ٹائمز) سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ چترال نے شجرکاری مہم میں حصہ لینے کا آغاز کردیا اور اس سلسلے میں ہفتے کے دن منعقدہ ایک تقریب میں ایگزیکٹیو انجینئر سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن چترال مقبول اعظم نے دیودار کا درخت لگاکر مہم کاافتتاح کردیاجس میں سول سوسائٹی کے نمائندے اور سرکاری افسران کثیر تعداد میں موجود تھے۔ انہوں نے اس موقع پر کہاکہ ضلعے کے طول وعرض میں سڑکوں کے اطراف میں چھ ہزار کے لگ بھگ درخت لگائے جائیں گے جس سے ماحول پر خوشگوار اثر مرتب ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے منسٹر اکبر ایوب خان، سیکرٹری شہاب خٹک اور چیف انجینئر نارتھ طارق خان کی خصوصی ہدایت پر شجرکاری مہم کے دوران نہ صرف پودے لگائے جائیں گے بلکہ ایک ایک پودے کی نگہداشت کو یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ سڑکوں کے کنارے شجرکاری کے کئی فوائد ہیں جوکہ ماحول کی خوبصورتی میں اضافے کے ساتھ ساتھ سڑک کے کنارے زمین کی کٹاؤ کو بھی روکنے کا کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شجرکاری کے مہم میں سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کو محکمہ جنگلات کی تکنیکی معاونت بھی حاصل رہے گی۔ اس موقع پر محکمے کے سینئر افسران ریاض ولی شاہ ایس ڈی او دروش، عتیق فاروق ایس ڈی او چترال اور بونی کے ایس ڈی او طارق علی بھی موجود تھے۔
c and w chitral plantation 2

c and w chitral plantation 4


شیئر کریں: