Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انسپکٹر سلطان بیگ کی اچانک انتقال پر سرتاج احمد خان اور ایم پی اے وزیر زادہ کا اظہار افسوس

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) ایم پی اے چترال وزیر زادہ اور سابق تحصیل ناظم چترال سرتاج احمد نے ایک تعزیتی پیغام میں انسپکٹر انوسٹگیشن چترال سلطان بیگ کی حادثے میں جان بحق ہونے پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ پشاور سے اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ۔ کہ انسپکٹر سلطان بیگ ایک دیانتدار ، فرض شناس پولیس آفیسر اور ہمارے بھائے تھے ۔ اُن کی اچانک وفات سے پولیس اور چترال کے عوام ایک مخلص ، مہربان اور فرض شناس آفیسرسے محروم ہو گیا ہے ۔ اس ناگہانی موت پر ہم اُن کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے کہا ، کہ انہوں نے مرحوم انسپکٹر کی تعزیت کیلئے پرسنل سٹاف آفیسر ٹو انسپکٹر جنرل پولیس علی اکبر سے ملاقات کی ۔ اور مرحوم انسپکٹر کیلئے فاتحہ خوانی کی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ آئی جی سے مرحوم انسپکٹر کے لئے اسپیشل ایوارڈ اور امداد کی فراہمی کے ساتھ بچوں کی سروس اور تعلیم کے حوالے سے مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس سلسلے میں آئی جی آفس نے مکمل یقین دھانی کی ہے ۔ اور ڈی پی او چترال سے بھی اس حوالے سے بات چیت کی گئی ہے ۔ انہوں نے مرحوم کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔


شیئر کریں: