Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

طلبہ کے ہم نصابی سرگرمیوں کو فروع دینے کے حوالے سے جی ایچ ایس ایون اور بمبوریت میں پروگرام

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) طلبہ کی صلاحیتوں کو اُبھارنے، تعلیمی میدان میں مُسابقت کی فضا پیدا کرنے اور ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ایون اور گورنمنٹ ہائی سکول بمبوریت میں شاندار پروگرامات منعقد کئے گئے ۔ جو کہ اٹالین گورنمنٹ کے مالی تعاون سے پی پی آر پراجیکٹ کے تحت اے کے آر ایس پی اور اے وی ڈی پی کے زیر انتظام انجام پائے۔ گرلز ہا ئی سکول ایون میں سکول کی پرنسپل ہی مہمان خصوصی تھیں ۔ جس میں بڑی تعداد میں طالبات کے والدین نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر طالبات نے نعت خوانی کی ، ملی نغمے اور خاکے پیش کئے ۔ جبکہ بچیوں میں کوئز مقابلہ بھی ہوئے۔ تقریری مقابلے میں طالبات نے مختلف مو ضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اور کہا ۔ کہ پاکستان اللہ تعالی کی طرف سے ایک تحفہ ہے ۔ جس پر کوئی آنچ نہ آنے دی جائے گی ۔ تاہم انہوں نے کہا ۔ کہ ملک پر وہ توجہہ نہیں دی گئی ۔ جس کا یہ حقدار تھا ۔ بلکہ کرپشن ، اقربا ء پروری ، ظلم و نا انصافی اور طبقاتی تقسیم نے اسے کھوکھلا کر دیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پاکستان کو پوری دُنیا میں اس کا مقام دلانے کیلئے تعلیم اور مسلسل محنت وقت کا تقاضا ہے ۔ خصوصا نوجوان نسل پر اس کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ انہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا ۔ کہ نئی حکومت میں بچیوں کی تعلیم اور خواتین کی بہبود پر زیادہ بہتر طریقے سے توجہ دی جائے گی ۔ بمبوریت ہائی سکول کی تقریب کے مہمان خصوصی بمبوریت کے معمر ترین اُستاد محمد وزیر تھے ۔ تقریب میں طلباء و طالبات اور اُن کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے طلباء پر زور دیا ۔ کہ وہ مادر وطن کی تعمیرو ترقی کیلئے تعلیم اور بہترین اخلاق کو اپنا شعار بنائیں۔ انہوں نے کہا ۔ کہ باہمی رواداری چترال کا خاصہ ہے ۔ اس لئے اس کو مکدر ہونے سے بچانے کیلئے اپنی روایت کو برقرار رکھیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ قوم کے نونہالوں اور نوجوانوں پر آج بہت بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ اگر اعلی تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کے علوم کے حصول سے پیچھے رہے ۔ تو یہ ملک و قوم کیلئے انتہائی خطرناک ہو گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ طلباء و طا لبات اپنے وقت کی قدر کریں ۔ اور اپنے والدین و اپنے ملک کا نام روشن کرنے کیلئے تعلیم پر توجہ دیں ۔ تقریب سے اُستاد زاہد عالم و دیگر نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر طلباء وطالبات کے مابین بھی تقریری مقابلے ہوئے ۔ جس میں کالاش اور مسلم دونوں کمیونٹیز کے طلبہ نے حصہ لیا ۔ بچوں نے ملی نغمے خاکے پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کی ۔ تقریب میں کامیاب طلباء و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔ تقریب میں شاندار پروگرام منعقد کرنے پر اطالوی حکومت ، پی پی آر ، اے کے آر ایس پی اور اے وی ڈی پی کا شکریہ ادا کیا گیا ۔
ghs ayun and bumburat program 6

ghs ayun and bumburat program 5

ghs ayun and bumburat program 3

ghs ayun and bumburat program 2

ghs ayun and bumburat program 1


شیئر کریں: