Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنمنٹ ہائی سکول پرابیگ میں یوم دفاع کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقا د

Posted on
شیئر کریں:

گرم چشمہ( فخرالدین یدغا) یوم دفاع6 ستمبر 2018 ؁ء کی مناسبت سے گورنمنٹ ہائی سکول پرابیگ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پرنسپل، استاتذہ کرام،PTC کے ممبران،والدین اور طلباء و طالبات کے علاوہ علاقے کے عمائدین نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز اللہ تعالی کے بابرکت نام سے کیا گیاجس کی سعادت طالبعلم آصف الرحمن نے حاصل کی ۔ پرچم کشائی تقریب میں Boys Scouts نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی PTC چیرمین سراج الدین تھے۔ پرنسپل دلارم خان نے تمام شرکاء کوخوش آمدید کہا اور ساتھ ہی تقریب کے اعرا ض و مقاصد بیان کیا۔ اس کے بعد سانیس ٹیچر حاجی محمد نے National Scout Week کے حوالے سے اپنے زرین خیالات کا اظہار کیا۔تقریب میں 6ستمبر کے شہیدوں اور غازیوں کی قربانیوں کو شاندار الفاظ میں سراہا گیا ۔

garam chashma

para gliding2

para gliding3

ghs parabag1


شیئر کریں: