Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سوئس ایجنسی فار ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ڈپٹی کنٹری ہیڈکا لاسپور میں شندور یوٹیلیٹی کمپنی کا دورہ

Posted on
شیئر کریں:

لاسپور (چترال ٹائمز رپورٹ )سوئس ایجنسی فار ڈیولپمنٹ کارپوریشن (SDC) کے کنٹری ڈپٹی ہیڈ ڈانیل (Daniel) کا پروگرام آفیسر ثنا عمر، فنانس آفیسر کینزہ خالد اور آغاخان رورل سپورٹ پروگرام چترال کے ریجنل پروگرام منیجر سردار ایوب اور ان کی ٹیم کے ہمراہ شندور یوٹیلیٹی کمپنی رامان لاسپور کا تفصیلی دورہ کیا، کمپنی کے ممبران اور علاقے کے عمائیدیں نے مہمانون کا استقبال کیا۔ SDC کے ٹیم نے شندو ر یوٹیلیٹی کمپنی کے زیر نگرانی بننے والی رامان مائیکرو ہائیڈرو پراجیکٹ کاتفصیلی معائنہ کیا اور کمپنی کے دفتر میںیوٹیلیٹی کمپنی کے ممبران کے ساتھ میٹینگ کی ۔ شندور یوٹیلیٹی کمپنی کے ڈائیریکٹر منظور علی شاہ نے پراجیکٹ اور دوسرے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی۔ اور سوئس گورنمنٹ کی طرف سے ہائیڈرو پراجیکٹ میں تعاون پر ان کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔ SDC کی ٹیم ترقیاتی کاموں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں بھی بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

یاد رہے شندور یوٹیلیٹی کمپنی اے۔کے۔ار۔ایس۔پی(AKRSP) کی طرف سے سوئس ایجنسی کی مالی معاونت سے قائم کیا گیا ہے۔ چترال کے دور افتادہ گاوں لاسپور اور یارخون میں (AKRSP) اور سوئس گورنمنٹ کی طر ف سے بننے والی دونوں ہائیڈرو پاوٗر پراجیکٹس میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ پری پیڈ میٹر سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جس میں کارڈ کے ذریعے بیلنس لوڈ کیا جاتا ہے اور بلنس ختم ہونے کی صورت میں بجلی منقطع ہوجاتی ہے۔ پاکستان کی نئی بننے والی حکومت بھی پاکستان میں پری پیڈ میٹر سسٹم لگانے پر غور کر رہی ہے۔
آخر میں سابق صدر شندور یوٹیلیٹی کمپنی نگابن شاہ اور موجودہ صدر سابق ناظم یوسی لاسپور محمدقیوم شاہ نے SDC اور اے۔کے۔ار ۔ایس پی کے ٹیم کا علاقے کی ترقی میں دلچسپی لینے پر انکا شکریہ ادا کیا۔
shandur utility ltd chtiral 1

shandur utility ltd chtiral 3

 

shandur utility ltd chtiral 6

shandur utility ltd chtiral 1 1

shandur utility ltd chtiral 5

shandur utility ltd chtiral 4

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
13343