Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

غیر سرکاری تنظیم مارسو اور آرسی ڈی پی کے زیر اہتمام سونامی پلانٹیشن کے سلسلے میں سیمینار

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) غیر سرکاری تنظیم MARSO اورآر سی ڈی پی کے تعاون سے چترال میں سونامی پلانٹیشن کے سلسلے میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد وزارت موسمیاتی تبدیلی کے تحت 2 ستمبر کو Plant for Pakistan کے نام سے منانا ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ شجر کاری اور ملک کو سرسبز بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ MARSO کے زیر اہتمام ہونے والے اس ایونٹ کا مقصد ملک کے مختلف علاقوں میں پھیلے ہوئے اپنے نیٹ ورک کے ذریعے نہ صرف شہریوں میں شعور اور آگاہی تھا بلکہ شجر کاری کے رجحان کو فروغ دینا بھی تھا، ان سرگرمیوں کے ذریعے MARSO نے موجودہ حکومت اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے وژن 5 برسوں میں 10 ارب درخت لگانے کے عزم کوسراہنا تھا ۔ اس موقع پر مشیر وزیراعظم برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا گیا کہ “پورے ملک میں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر اس مہم بھرپور کردار اداکیا جائے تاکہ پاکستان کو درپیش سنگین ماحولیاتی مسائل سے نمٹا جاسکے” ۔ وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے ملک میں 198 پوائنٹس بنا دیے ہیں جہاں سے شہریوں کو مفت پودے مل سکتے ہیں ۔ سیمنار میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے تعاون سے پاکستان کے بڑے چھوٹے شہروں میں پودے لگائے جائیں گے اور دس ارب درخت لگانے کی مہم کو بھرپور انداز میں کامیاب بنایا جائیگا ۔ سیمینار سے چترال پریس کلب کے صدر ظہیرالدین اور آر سی ڈی پی کے کوارڈینیٹر انجینئر تیمور شاہ اور دوسروں نے خطاب کیا۔
Marsoo ciadp seminar Chitral 2

Marsoo ciadp seminar Chitral 3

Marsoo ciadp seminar Chitral 4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
13328