Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہندوکش پیراگلائڈنگ کلب چترال کے پیراگلائڈرز پائلٹ کا آزاد جموں کشمیر میں پرفارمنس

Posted on
شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)ہندوکش پیراگلائیڈنگ کلب کو ازاد جمو ں کشمیر کے حکومت کی طرف سے چار روزد دورے پر کشمیر مدعو کیا تھا ۔ جس میں صدر سیف اللہ جان نائب صدر سید سجاد حسین جان ، پائلٹ میر محمد یاسین ، اور پائلٹ بشارت عالم نے حصہ لیا اور بہتر کار کردگی پر حکومت آزاد جموں کشمیر کی طرف سے کیش انعام اور شیلڈ سے نوازے گئے ۔ یہ ہندو کش پیراگلائیڈنگ کلب کی ایک بہترین کامیابی ہے ۔ اس پروگرام میں پورے پاکستان سے 20پیراگلائیڈرز نے حصہ لئے تھے جس میں ہندکش کے پیرا گلائیڈرز پائلٹ سر فہرست رہے ۔
اور آج 6ستمبر کے موقع پر چترال میں چترال سکاوٹس کی طرف سے ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں ہندکش پیراگلائیڈنگ کلب کے دو پائلٹوں نے حصہ لیا جو کہ سید معراج حسین شاہ اور ساجد الرحمن پر مشتمل تھے ۔ ان دو پائلٹوں نے عرض پاکستان کا جھنڈا اور چترال سکاوٹس کے جھنڈا لیکر گراؤنڈ میں انتہائی کامیابی سے لینڈ نگ کی۔ اس موقع پر کمانڈنٹ چترال سکاوٹس نے ان کو کیش پرائز سے نوازا ۔


شیئر کریں: