Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لواری ٹنل اپروچ روڈز پرکام انتہائی سست روی کاشکار، عوام میں تشویش، حکام فوری نوٹس لیں

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) لواری ٹنل اپروچ روڈز پر کام کی سست روی پر چترال کے مختلف مکاتب فکر نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام ، ضلعی انتظامیہ اور مرکزی و صوبائی حکومتوں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گزشتہ دو مہینوں سے اپروچ روڈ خصوصا چترال سائیڈ پر کام انتہائی سست روی کا شکار ہے ۔اورچند مزدور کچوے کی رفتار سے کام میں مصروف ہیں ۔ اُ س رفتار سے اگرکام کیا گیا تو پانچ سال میں بھی مذکورہ کام تکمیل کو نہیں پہنچیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ دومہینے بعد برف باری ہوگی اور لوگوں کو قطاروں میں انتظار کی ایک اور اذیت سے گزرنا پڑے گا ۔ جبکہ لواری ٹنل پر باری کا انتظار الگ مصیبت ہے ۔
انھوں نے کہا کہ ایک طرف خراب سڑک کی وجہ سے اپروچ روڈ پر حادثا ت روز کا معمول بن گئے ہیں، تو دوسری طرف ان حصوں سے چھوٹی اور بھاری گاڑیوں‌کا گزرنا بھی محال ہوگیاہے. آئے روز ان تعمیراتی حصوں میں کوئی نہ کوئی حادثہ رونما ہوتا رہتا ہے ۔ جس کی وجہ سے کئی افراد زخمی ہونے کے ساتھ گاڑی الٹنے سے لاکھوں روپے مالی نقصان بھی اُٹھانا پڑ رہاہے ۔
انھوں نے چترال کے نومنتخب نمائندوں ایم این اے ، ایم پی ایز اور خصوصی طور پر کمانڈنٹ چترال ٹاسک فور س سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ لواری ٹنل اپروچ روڈ پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔انھوں نے مذید مطالبہ کیا ہے کہ لواری ٹنل کے اندر بقایا کام کو بھی گرمیوں کے اس موسم میں مکمل کیا جائے ۔تاکہ سردیوں میں لوگوں کو ٹنل سے سفرکرنے میں اسانی رہے ۔ جبکہ لواری ٹنل کی تعمیراتی کمپنی کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ وہ کسی نہ کسی طرح لوگوں کو تکلیف پہنچا کر اپنے لیئے افیت سمجھتی ہے ۔ لہذا اس سردیوں میں اس کمپنی کی من مانیوں سے لوگوں کو نجات دلوایا جائے۔
Lowari approach roads chitral 1

Lowari approach roads chitral 3
lowari tunnel

lowari tunnel traler stuck

Lowari tunnel schedule chitral 1

Lowari tunnel bandish 1 1


شیئر کریں: