Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یوم دفاع کے حوالے سے گرلز ڈگری کالج بونی میں پروقار تقریب

شیئر کریں:

بونی (نمائندہ چترال ٹائمز ) یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ایک پروقار تقریب گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بونی میں منعقد ہوئی ۔ جس میں سب ڈویژن انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کے علاوہ مختلف مکاتب فکر اور طالبات نے شرکت کی ۔ پروگرام کے آغاز میں پرنسپل سیدہ نگہت پروین نے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے ساتھ جنگ آزادی کے شہداء اور غازیوں کی خدمات پر روشنی ڈالی ۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر مستوج عنایت اللہ تھے ۔ جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نورمحمد اور ماہنامہ شندور کے چیف ایڈیٹر محمد علی مجاہد ، قاری شمشیر ، چیپس کے چیئرمین رحمت علی اور شہداء کے لواحقین بھی کثیر تعداد میں شریک تھے۔ مہمان خصوصی عنایت اللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے شہدا ء اور غازیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر اس وطن کی بقا کو ممکن بنا یا ہے ۔ یہ ملک ان شہداء کے خون اور غازیوں کی عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے ۔اب اسکی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے ۔ انھوں نے کالج کے طالبات کی بہترین پرفارمنس کو شاندار الفاظ میں سراہا ۔ اور کالج کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کی ۔ تقریب سے محمد علی مجاہد اور جعفر دوست نے بھی خطاب کیا ۔ اور گرین پاکستان کے سلسلے میں اپنی خدمات پیش کیں۔ پروگرام کے اخر میں ماہنامہ شندور، اسسٹ کمشنر مستوج اور پرنسپل کی طرف سے مشترکہ طور پر سب ڈویژن مستوج کے شہداکے بچیوں میں یادگاری شیلڈ اور تعریفی اسناد تقسیم کئے گئے ۔
ggdc booni defence day celebrated chitral 5

ggdc booni defence day celebrated chitral 7

ggdc booni defence day celebrated chitral 9
ggdc booni defence day celebrated chitral 4

ggdc booni defence day celebrated chitral 3

ggdc booni defence day celebrated chitral 6


شیئر کریں: