Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

درجہ “D” ہسپتالوں کے ایم ایس کا نام تبدیل کرکے انہیں بحیثیت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز قرار دیا گیا

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) مجاز اتھارٹی (وزیر اعلی خیبر پختونخوا ) نے محکمہ صحت کے درجہ “D” ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کا نام تبدیل کرکے انہیں بحیثیت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز قرار دے دیا ہے جبکہ انہیں نگرانی، مانیٹرنگ ، کنٹرولنگ، انتظامی اور مالیاتی اختیارات بھی تفویض کردیئے گئے ہیں یہ احکامات ضلعی سطح پر صحت کے سرکاری اداروں کی تنظیم نو سے متعلق اعلامیے کے تسلسل کے لئے جاری کئے گئے ہیں تاکہ صحت کے اداروں کی جانب سے خدمات کی فراہمی ، کارکردگی اور طرز حکمرانی میں بہتری لائی جاسکے۔


شیئر کریں: