Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال پولیس کے سینئر افیسر سلطان بیگ کی ناگہانی وفات پر اظہار تعزیت و افسوس۔۔۔خدیجہ بی بی

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کی جائنٹ سیکرٹری خدیجہ بی بی نے چترال پولیس کے سینئر افیسر سلطان بیگ کی ناگہانی وفات پر گہری غم اور دکھ کا اظہارکرتے ہوئے اسے پولیس فورس کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے مرحوم کے روح کی درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بحیثیت سوشل ورکر وہ سلطان بیگ کی کارکردگی سے مطمئن تھی جوکہ مختلف تھانوں میں ایس ایچ او کی حیثیت سے اپنے فرائض نہایت ایمان داری سے سرانجام دیتا رہا اور خاص کر حقوق نسوان کی تحفظ کے لئے انہوں نے کبھی بھی سمجھوتے سے کام نہیں لیا اور ستم رسید ہ خواتین کی داد رسی کرتے رہے۔ انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کے محافظ کے طور پر معروف سلطان بیگ جیسے پولیس افیسر بہت ہی کم پیدا ہوتے ہیں جس نے کسی کو قانون میں ہاتھ میں لے کر کسی بے سہار ا ور غریب کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے یا ظلم ڈھانے کی اجازت نہیں دی۔
khadija


شیئر کریں: