Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یوم دفاع پاکستان، تمام شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں/قاری جمال عبدالناصر

Posted on
شیئر کریں:

دروش( چترال ٹائمز رپورٹ) معروف مذہبی ، سیاسی و سماجی شخصیت قاری جمال عبدالناصر نے یوم دفاع اور یوم شہداء کے حوالے سے اپنے ایک اخباری بیان میں پورے قوم کو یوم دفاع کی مبارکباد اور شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے ملک کی سلامتی کے حوالے سے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء نے ایک تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے اس امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ اس سال افواج پاکستان کی طرف سے یوم دفاع اور یوم شہداء کو ایک ساتھ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پوری قوم یوم دفاع کے موقع پر اس عہد کی تجدید کرتی ہے کہ دفاع وطن کے سلسلے میں فوج اور عوام ایک ساتھ سینہ سپر ہیں اور شہداء وطن کی عظیم قربانیوں کو رائیگان جانے نہیں دیا جائیگا۔ قاری جمال عبدالناصر نے کہا ملک کے بیس کروڑ عوام آج کے دن پوری دنیا کو اور بالخصوص پاکستان اور اسلام کے دشمنوں پر یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستا ن کے عوام اپنے ملکی کی سلامتی اور دفاع کے لئے مکمل طور پر متحد ہیں ۔ انہوں نے تمام شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکی عظمت کو سلام پیش کیا اور تمام غازیان پاکستان کو ملک کا سرمایہ افتخار قرارد یتے انکی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔


شیئر کریں: