Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغا خان ہائیرسیکنڈری سکول سین لشٹ میں قومی شجر کاری مہم کا آغاز

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ )ماحولیاتی آلودگی اور بڑھتی ہوی موسمی تبدیلی سے بچنے کےلیے درخت لگانا نہایت ضروری ہے۔ اسی سلسلے میں آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول سین لشت میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے تعاون سے قومی شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ چترال کی طرف سے اے ڈی سی منہاس الدین اور ان کا عملہ ،اے ڈی او شہزاد ندیم، اسکول ہذا کے پرنسپل ، اساتذہ کرام، ایڈمن اور سپورٹنگ اسٹاف اور اسکول ہاؤس سسٹم کے سی آر اور ہاؤس کیپٹنز نے بھر پور حصہ لیا ۔

ماحول کے تحفظ کے حوالے سے آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشت مختلف قسم کی سرگرمیاں سر انجام دیتا آرہا ہے ۔ جس میں عالمی یوم ماحولیات کے ساتھ ساتھ ماحولیات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے حوالے سے تمام بین الاقوامی دنوں کو اہتمام سے منایا جاتا ہے ۔ قومی شجر کاری مہم بھی اس سلسلے کی ایک کڑ ی ہے۔

ماحول کے تحفظ کے لیے گلوبل کمپئن میں اپنا حصہ ڈالنا ،معاشرے میں آگاہی پھیلانے کے ساتھ ساتھ طلباء کے اندر شعور پیدا کرنے میں آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشٹ کا کردار ہمیشہ اہم رہاہے۔
akhss chitral plantaion

akhss chitral plantaion213


شیئر کریں: