Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خودکشی کے حوالے سے انجمن ترقی کھوارحلقہ چترال کے زیر اہتمام مخفل مشاعرہ

Posted on
شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ) انجمن ترقی کھوارحلقہ چترال کی طرف سے خودکشی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ٹاؤن حال چترال میں ایک مشاعرے کا اہتمام کیاگیا۔ جس میں کثیر تعداد میں شعراء کرام نے شرکت کی۔مشاعرے کی صدارت سینئر شاعر صالح ولی آذادؔ نے کی جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر نامور ماہر تعلیم شیر محمد دین تشریف فرما تھے مشاعرے کی نظامت سینئر شاعر شیر اکبر صباءؔ نے انجام دیئے. پروگرام کا آغازاللہ ربّ العزت کے بابرکت نام سے ہوا تلاوت کلام پاک کی سعادت سینئر شاعر فدامحمد فداؔ نے حاصل کی۔ مشاعرے کا مقصد ضلع چترال میں حالیہ دنون خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی حوصلہ شکنی اور عوام ،خاص کر نوجوان طبقے میں شغور و اگاہی پیدا کرنا تھا۔ شعراء کرام نے خودکشی کی وجوہات کا نشاندہی اور روک تھام کے حوالے سے اپنے اصلاحی کلام پیش کئے اور حاضرین سے داد حاصل کئے۔خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو کسی نے ٹیکنالوجی کا غلط استعمال اوردین سے دُوری قرار دیتے ہوئے خودکشی کی مذمت کی تو کسی نے حالات کو زمہ دار ٹھراتے ہوئے خودکشی کرنے والوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ مشاعرے میں معروف شاعر صالح والی آذادؔ ، شیر بڑانگ گدازؔ ،وارث خان وارثؔ ،حاجی اکبر حیات،ظفر اللہ ماہیؔ ،فدا احمد فداؔ ، عنایت الرحمن عزیزؔ ،رشید الاعظم رشیدؔ ، صلاح الدین لوٹھورو کے علاوہ صدر انجمن ترقی کھور حلقہ چترال محمد نواز رفیعؔ ، سینئر نائب صدر حسن بصری حسنؔ ، جنرل سیکٹری اسماعیل الرحمن رحمانیؔ اور فنانس سیکرٹری سعید الرحمن سیدیؔ نے کلام پیش کئے۔ اخیر میں مہمان خصوصی اور صدر محفل نے مشاعرے کے حوالے سے اپنے تاثرات بیان کئے ۔صدر انجمن ترقی کھوار حلقہ چترال محمد نواز رفیعؔ نے اپنے حلقے کے ادبی سرگرمیوں اور ائیندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے عنقریب ایک اور مشاعرے کے انعقاد کا بھی اعلان کیا۔
khowar mushiara on suicide 3

khowar mushiara on suicide 4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
13236