Chitral Times

Dec 13, 2018

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • انسپکٹرسطان بیگ کی وفات پر سابق ایم پی اے حاجی غلام محمد کا اظہار تعزیت اور افسوس

    September 5, 2018 at 9:21 pm

    بونی ( نمائندہ چترال ٹائمز ) سابق ایم پی اے مستوج حاجی غلام محمد نے گزشتہ دن سڑک حادثے میں‌جان بحق ہونے والے پولیس انسپکٹر سلطان بیگ کی اچانک وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے دلی ہمدری اور تعزیت کا اظہار کیا ہے . اپنے ایک تعزیتی بیان میں‌انھوں‌نے انسپکٹر سلطان بیگ کی بحیثیت ایس ایچ او خدمات کو شاندار الفاظ میں‌سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انکی اچانک وفات سے چترال پولیس ایک انتہائی ایماندار اور قابل فخر افیسر سے محروم ہوگئی ہے . سابق ایم پی اے نے سلطان بیگ کی خدمات پر چترال پولیس کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے کہ ان جیسے افیسروں‌کی وجہ سے سماج دشمن عناصر کھلے عام دھندہ کرنے سے قاصر ہیں‌.
    سابق ایم پی اے نے انسپکٹر سلطان بیگ کی بحیثیت ایس ایچ او تھانہ بونی تعیناتی کو ایک یادگارقراردیتے ہوئے کہا کہ انھوں‌نے بحیثیت ایس ایچ او منشیات فروشوں‌کے خلاف موثر کاروائی کیا اور سماج دشمن عناصر نے منشیات کادھندہ ختم کرنے پر مجبور ہوگئے . اور بلاامتیاز کاروائی کی وجہ سے وہ دبنگ ایس ایچ او کے نام سے بھی مشہور ہوگئے .
    حاجی غلام محمد نے پولیس کی ایک دیاندار اور قابل افیسر کی انتقال پر ڈی پی او چترال، پولیس کے تمام افیسران اور جوانوں‌سے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے .

  • error: Content is protected !!