Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں بے قاعدگیوں کا نوٹس لیا جائے۔۔ علی دوست

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ریشن چترال کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت علی دوست خان نے قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا سے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ چترال میں ہونے والی بے قاعدگیوں اور فنڈز کے ضیاع کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا سے گفت گو میں علی دوست خان کا کہنا تھا کہ ریشن کے مضافاتی غیر آباد علاقے شادیربالا کی زمینوں کو سیراب کرنے کے لئے ریشن گول سے پانی کا بندوبست کیا گیا ہے۔ پبلک ہیلتھ نے چند مفاد پرست لوگوں کے کہنے پر ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے شیر غوچھار سے پینے کا پانی لانے کے لئے پائپ بچھائے ہیں۔ حالانکہ وہاں ایک گھر بھی موجود نہیں۔ شیر غوچھار کا پانی پائپ کے ذریعے لے جایاگیا تو ڈوک شال کا پورا علاقہ بنجر بن جائے گا۔ وہاں سینکڑوں ایکڑ اراضی پر فصلیں ،پھلدار درخت سوکھ جائیں گے۔ جس کی کسی قیمت پر اجازت نہیں دی جائے گی۔ علی دوست نے نیب خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل سے درخواست کی کہ شیر غوچھار پائپ لائن سمیت چترال میں پبلک ہیلتھ کے تمام منصوبوں کی انکوائر ی کی جائے اور کروڑوں روپے کے قومی وسائل ضائع کرنے والوں کا کڑا محاسبہ کیا جائے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
13197