Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

این آر ایس پی کے مائیکروفنانس بینک کے برانچ کا چترال میں افتتاح

Posted on
شیئر کریں:

چترال(شہریار بیگ سے) نیشنل رورل سپورٹ پروگرام NRSP کے مائکرو فنانس بنک نے چترال میں بنکنک کا آغاز کر دیا ہے۔منگل کے روز ایک پُر وقار تقریب میں چترال تجار یونین کے صدر شبیر احمد اوررحمت غفور بیگ نے فیتہ کاٹ کر برانچ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں چترال کے کاروباری شخصیات اور دیگر بینک فسران کو مدعو کیا گیا تھا۔منیجر نعیم احمد نے چترال میں بنک کی شاخ کھولنے کے اعراض و مقاصد پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کا بنیادی مقصد کاروباری حضرات کو آسان شرائط اورایک دن کے اندر قرضوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔اس سے خواتین بھی بھر پور استفادہ کر سکتے ہیں ۔بے روزگار نوجوانوں کے لئے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے لئے کاروبار کے لئے قرض فراہم کریں گے۔جبکہ بنک ہذا اپنے اکاؤنٹ ہولڈرز کو معقول انٹرسٹ بھی دے گا اور عوام اپنی یوٹیلٹی بلز بھی جمع کر سکتے ہیں۔اس موقع پر چترال کے معروف سوشل ورکر رحمت غفور بیگ تجار یونین کے صدر شبیر احمد اور پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر عبد للطیف نے NRSPکے حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چترال میں نوجوانوں خصوصاً خواتین کو اپنی پاؤں پر کھڑا ہونے کا موقع میسر آئے گا۔اُنہوں نے اپنی طرف سے بنک ہذا کے ساتھ بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔

nrsp micro finance bank iftitah chitral2
Exif_JPEG_420
nrsp micro finance bank iftitah chitral22
Exif_JPEG_420
nrsp micro finance bank iftitah chitral24
Exif_JPEG_420
nrsp micro finance bank iftitah chitral224
Exif_JPEG_420

شیئر کریں: