Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال ، روڈ حادثات ، ایس ایچ او سلطان بیگ جان بحق ، پانچ زخمی

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) روڈ حادثے کا پہلا واقعہ چترال بلبھوک کے مقام پر پیش آیا جہاں چترال پولیس کے انسپکٹرسلطان بیگ المعروف دبنگ ایس ایچ او اپنی ذاتی گاڑی میں چترال سے گرم چشمہ جاتے ہوئے بیلپھوک کے مقام پرحادثے کا شکارہوکر گہری کھائی میں‌جاگری اورموقع پر جان بحق ہوگیا ۔ گاڑی میں اس کے ہمراہ اس کابھانجھاحمیدبھی تھاجوزخمی ہے۔ جنھیں ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال پہنچاکر ایمرجنسی میں داخل کردیا گیا ہے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔
انسپکٹرکی نعش چترال پولیس لائن پہنچا کر نماز جنازہ ادا کی گئی ہے پولیس کے جوانوں نے سلامی دی اور سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی گاوں ہنجیل کریم آباد گرم چشمہ میں سپردخاک کردیا جائیگا۔
انسپکٹرسلطان بیگ انوسٹی گیشن پولیس چترال میں تعینات تھے۔مرحوم نہایت ایماندار،دیانت دار اور پرخلوص پولیس آفیسرتھے۔اپنی دنبگ کاروائی کی وجہ سے عوام میں بھی مرحوم دبنگ ایس ایچ اوکے نام سے مشہورتھے۔ بحیثیت ایس ایچ او مختلف تھانوں میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کی بنا پرلوگ انھیں انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھتے تھے ۔ انکی وفات سے چترال پولیس ایک انتہائی قابل آفیسر سے محروم ہوگئی ہے . جس کیلئے فورس کے تمام افراد کے ساتھ سویلین بھی اشکبار ہیں‌. شاید کوئی دوسرا پولیس آفیسر اسکی خلا پر کرسکے.

دریں اثنا گاڑی کا ایک اور حادثہ برنس کے مقام پر پیش آیا ۔ جہاں چرون سے چترال آنے والی سوزوکی گاڑی برنس کے مقام پرحادثے کاشکارہوا جس میں عبدالقادر،زوجہ عبدالقادر اور انکی بیٹی کے علاوہ زوجہ مصطفیٰ اور اسکابیٹا ساکنان چرون زخمی ہوئے ہیں۔جوتورکہوسے آنے والی سوزوکی سے لفٹ لیکرچترال آرہے تھے گاڑی کا ڈرائیور بھی زخمی ہے۔تاہم ڈاکٹروں کے مطابق تمام کی حالت خطرے سے باہرہے ۔ْ
road accident chitral

road hadisa sho died 1

road hadisa sho died 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
13179