- Chitral Times - https://chitraltimes.com - Chitral Times

پی ٹی آئی وفد کا آلوپر ٹیکس کے خلاف سپیشل سیکریٹری بلدیات سے ملاقات

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) پاکستان تحریک انصاف چترال کا ایک وفد جنرل سیکریٹری اسرارالدین کی قیادت میں گزشتہ دن لوکل گورنمنٹ سکریٹریٹ کا دورہ کیا جس میں تحصیل کونسل چترال کی طرف سے لگائے گئے ٹیکس اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے عوام کی پریشانی زیر بحث رہی، وفد نے اسپیشل سیکریڑی برائے لوکل گورنمنٹ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور وہاں سے لوکل گورنمنٹ کمیشن کا دورہ کیا۔ ملاقات میں اسرار صبور نے کہا کہ کسان دشمن پالیسی سے ملک و قوم کا نقصان ہوتا ہے لہٰذا یہ ضروری ہے کہ حکومت عوام اور ملک کی وسیع تر مفاد کو مد نظر رکھ کر پالیسی بنائے تاکہ قابل قبول ہو، اگر اسطرح کے کسان دشمن ٹیکس لگائے گئے تو کسان آلو اور مٹر کاشت کرنا ہی بند کردیں گے تونقصان پورے ملک کا ہوگا۔ وفد کے دیگر ارکان میں ایم پی اے وزیر زادہ، چترال چیمبر آف کامرس کے صدر سرتاج احمد خان، پی ٹی آئی کے محمد شریف، محمد ارشاد اور شیر جہان ساحل شامل تھے۔ ایم پی اے وزیر زادہ نے کہا کہ وہ اس مسلے کو اسمبلی فلور میں بھی اٹھا لیں گے مگر اب فصل تیار ہے اس لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ سرتاج احمد خان نے کہا یہ مسلہ لوکل کونسل کمیشن میں اٹھا لیں گے اور جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
بلدیہ مرکز سے یہ بات بھی کنفرم ہوئی کہ ٹیکس قانون پاس کرتے وقت علاقے کے نماِئندوں کی رضامندی شامل تھا۔ ورنہ قانون سازی نہیں ہوسکتا۔