Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لواری ٹنل کو بلاجواز بند رکھنے کے خلاف قومی اسمبلی میں سوال جمع کردیا ہے۔۔۔مولانا چترالی

شیئر کریں:

چترال (نورافضل سے) چترال سے قومی اسمبلی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے لواری ٹنل کو مخصوص اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے کھولنے اور عوام کو پہنچنے والی مشکل کے بارے میں قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں سوال جمع کردیا ہے جس کا جواب نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی طرف سے 4ستمبر سے شروع ہونے والے اجلاس میں دیا جائے گا۔ انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ لواری ٹنل کے اندر کوئی کام نہ ہونے کے باوجود اسے چوبیس گھنٹے عوام کے لئے نہ کھولنا سمجھ سے بالاتر ہے جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ سال ا س کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا تھا اور افتتاح کسی مکمل منصوبے کا ہی کیا جاتا ہے۔ مولانا چترالی نے کہاکہ این ایچ اے کی طرف سے چترالی عوام پر مزید ظلم وذیادتی برداشت نہیں کیاجائے گا جن کے پاس ٹنل کو بند رکھنے اور مسافروں کو کئی گھنٹوں تک دونوں اطراف انتظار کی تکلیف دینا کسی بھی طور پر جائز نہیں ہے اور اس کے خلاف اسمبلی کے فلور پر موثر آواز اٹھایا جائے گا۔
abdul akbar chitrali

Lowari tunnel bandish 1


شیئر کریں: