Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرکے نتایج کا اعلان ، ITRDچترال کے طلباء ضلع بھر میں پہلے نمبر پر رہے

Posted on
شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخواہ بورڈ أف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے گزشتہ روز ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئیرDAE کے سا لانہ امتحان 2018 کے نتائیج کا اعلان کر دیا۔نتائیج کے مئطابق فرسٹ ائیر سول،سکینڈ ائیرسول،فرسٹ ائیرالیکٹریکل،سکینڈ ائیرالیکٹریکل اور تھرڈ ائیر الیکٹریکل میں تمام ٹاپ پوزیشینز پرانسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ ریسورس ڈویلپمنٹ( ITRD) چترال کے طالبعلم چھا ئے رہے۔ فرسٹ ائیر سول کے طالبعلم ناصر الدین نے 871،سکینڈ ائیرسول کے طالبعلم اعزازالدین نے 1844،فرسٹ ائیرالیکٹریکلکے طالبعلم اعجاز علی خان نے 853،سکینڈ ائیرالیکٹریکل کے طالبعلم محمد فھیم نے ,1572 تھرڈ ائیر الیکٹریکل کے طالبعلم فیاضں الدین نے 2520 نمبروں کے ساتھ ضلع بھر میں پہلی پوزیشنز اپنے نام کر لیں۔اعزازالدین 84% نمبروں کے ساتھ تمام ٹیکنالوجیزمیں مجموعی طور پرسب سے زیادہ نمبر لینے والے طالبعلم رہے۔تمام طلباء نے اپنی کامیابی کو انتھک محنت،پرنسپل کی خصوصی توجہ،کالج انتظامیہ اور ساتذہ کی خصوصی راہنمائی اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
13107