Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلع کونسل کے اجلاس کی جھلکیاں……. تحریر: ظہیرالدین

Posted on
شیئر کریں:

*اجلاس میں کسی محکمے کا ضلعی سربراہ خود موجود نہیں تھا جن کی نمائندگی جونیر افسران یا کلریکل اسٹاف کررہے تھے جبکہ بعض محکموں سے کوئی بھی موجود نہ تھے۔
**چترال کے کسی علاقے میں خواتین فٹ بال ٹورنامنٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا میں ایک خبر پر گرما گرم بحث ہوئی اور ہر ایک ممبر نے اس کی مذمت کی جن میں خاتون رکن حصول بیگم بھی شامل تھی۔
***ارندو کے شیر محمد نے کہاکہ ان کے گاؤں میں لوگ اب بھی بجلی کا بٹن نہیں دیکھا ہے۔
**پی ٹی آئی کے لیڈر الحاج رحمت غازی خان جب تقریر کے لئے اٹھے تو کنوینر نے اجازت نہیں دی جس پر وہ ایوان سے واک آؤٹ کرنے لگے لیکن مستوج کے غلام مصطفی اور مولانا عبدالرحمن کی درخواست پر واپس آئے۔
*الحاج رحمت غازی خان جب اپنی تقریر ختم کرنے لگے تو ایوان سے ہر طرف فرمائش ہوئی کہ کوئی شعر سناتے جاؤ جس پر انہوں نے انڈین فلم ‘کل آج اور کل’کے گانے سے یہ بول پیش کئے
آپ یہاں آئے ہو کیا ہے دیکھنے کے لئے
یہ شہر کب سے ہے ویران ، وہ لوگ کب کے گئے
**ضلع ناظم مغفرت شاہ خلاف معمول چپ چاپ کئی گھنٹوں تک اپنی سیٹ میں بیٹھا تقریریں سنتا رہا اور اس دوران تسبیح کے دانے بھی گراتے رہے۔
*** کنوینر مولانا عبدالشکور کا موڈ جارحانہ لگ رہا تھا اور بغیر اجازت کے کسی کو بھی بولنے سے روکتے رہے مگر انداز جارحانہ نہیں تھابلکہ ہلکی پھلکی خوش گپیاں بھی کرتے رہے۔
**شیشی کوہ کے حاجی شیر محمد نے کہاکہ لاوی پاؤر پراجیکٹ میں اگر مقامی افراد کو بھرتی نہ کئے گئے تو امن وامان کی صورت حال خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔
*بروز سے رکن کونسل قاضی فتح اللہ نے بجٹ اجلاس میں چپ رہنے کی روایت برقرار رکھ لی اور ایک لفظ بھی منہ سے نہ نکالی جبکہ خواتین میں سے صرف حصول بیگم نے اظہار خیال کیا۔
**چائے کے لئے وقفہ کرنے کی بجائے ارکان کونسل کو ان کی نشستوں پر چائے دئیے گئے۔


شیئر کریں: