Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایس آر ایس پی نے فاٹاکے چار اضلاع میں 68ہزار طلبا کو تعلیمی سہولیات فراہم کی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختونخوا کے چار قبائلی اضلاع میں 68ہزار 195طلبا و طالبات کوجدید تعلیمی سہولیات فراہم کردی گئیں۔ سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام خیبر ، کرم، اورکزئی اور شمالی وزیرستان کے اضلاع میں تعلیمی پروگرام کے لئے یورپی یونین، اور اقوام متحدہ کے ادارے یو این ڈی پی اور یونیسف نے مالی امداد فراہم کی گئی۔ تعلیمی پروگرام کے تحت چار قبائلی اضلاع میں 280سرکاری تعلیمی اداروں کی مرمت اور تزین و آرائش کے علاوہ 53نئے سکول قائم کئے گئے اور 60خیمہ سکول بھی قائم کئے گئے ہیں۔ جہاں واش رومز کی سہولت کے ساتھ تدریسی آلات اور سٹوڈنٹ کٹس بھی فراہم کئے گئے ہیں۔ ان تعلیمی اداروں کی نگرانی کے لئے 450تعلیمی اصلاحی جرگے اور 96کمیونٹی آرگنائزیشن بھی قائم کئے گئے ہیں۔ ایک ہزار مرد اور خواتین اساتذہ کو عملی سرگرمیوں کے ذریعے تدریس کی تربیت دی گئی ہے۔ طلباکو تفریح کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے مواقع فراہم کئے گئے۔قبائلی عوام کو اپنے پاوں پر کھڑا ہونے میں مدد دینے کے لئے ایک ہزار آٹھ سو افراد کو مختلف فنون کی تربیت فراہم کی گئی۔ ایس آر ایس پی نے تعلیمی اور اصلاحی پروگرام پر عمل درآمد میں فاٹاسیکرٹریٹ کے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہر ممکن تعاون کو بھی سراہا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
13083