Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا کو عالمی سطح پر بطور سیاحت برانڈ متعارف کرائینگے ، عاطف خان

Posted on
شیئر کریں:

پشاور( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیرسیاحت و ثقافت و سینئر صوبائی وزیر محمد عاطف خان نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا کو عالمی سطح پر بطور سیاحتی برانڈ متعارف کرینگے ، صوبہ کے سیاحتی امور کو عالمی سطح پر پروموٹ کیا جائے گا جبکہ خیبرپختونخوا کو بین الاقوامی سطح کے بہترین سیاحت کے طور پر پہچانے جانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے ، صوبہ میں ملک بھر سے زیادہ سیاحتی مقامات موجود ہیں تاہم ان کو اب بین الاقوامی سطح پر روشناس کرانے کی ضرورت ہے ، ان خیالات کا اظہار سینئر صوبائی وزیر عاطف خان نے گزشتہ روز محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے دفتر کے دورے کے موقع پر کیا ، دورے کے موقع پر سینئر وزیر کو سیاحت سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ، اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری بابر خان ، منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان ، ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد ، ڈائریکٹرکلچر اجمل خان ،ڈپٹی ڈائریکٹر کلچرشہباز خان، منیجر ایڈمن اینڈ پراپرٹیز ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا سجاد حمید ، ڈپٹی ڈائریکٹر یوتھ آفیئرز طارق اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ، سینئر صوبائی وزیر عاطف خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ سیاحت اور ذیلی اداروں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا ، محکمہ سیاحت کی وزارت کو وہ توجہ دینگے جس کی یہ مستحق ہے ، ہمارے صوبہ کے سیاحتی مقامات کی سیر و تفریح کیلئے ملک بھر سمیت دنیا سے لوگ آتے ہیں تاہم اب ان سیاحتی مقامات کو مزید عالمی سطح پر پروموٹ کرنے کی ضرورت ہے ، صوبہ میں امن و امان کی صورتحال کافی بہتر ہے جس سے اب سیاحوں نے پاکستان اور خاص کر خیبرپختونخوا کا رخ کرنا شروع کردیا ہے ، محکمہ سیاحت کے صوبہ میں سیاحت کیلئے کئے جانے والے اقدامات خوش آئند ہیں تاہم اسے مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے تاہم سیاح زیادہ سے زیادہ ان سہولیات سے مستفید ہوں ، آئندہ ہفتے کھیل ، ثقافت ، آرکیالوجی اور میوزیم ڈائریکٹوریٹس کی تفصیلی بریفنگ دی جائیگی ۔
سینئر صوبائی وزیر عاطف خان محکمہ سیاحت کے دورے کے موقع پر دی جانے والی بریفنگ میں اظہار خیال کررہے ہیں


شیئر کریں: