Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایس آرایس پی کے زیر اہتمام فنی تربیت مکمل کرنے والے 66قبائلی نوجوانوں میں سرٹیفیکیٹ تقسیم

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختونخوا میں شامل نئے قبائلی اضلاع کے66نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت مکمل کرنے پر ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سینٹر پشاور میں سرٹیفیکیٹ دیئے گئے۔ سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام قبائلی نوجوانوں کو الیکٹریشن، ائر کنڈیشن، ریفریجریٹر ریپرنگ اور آٹو میکینک کی تربیت دی گئی۔ 45دنوں کا تربیتی کورس مکمل کرنے والے نوجوانوں میں ایس آر ایس پی کے پروگرام منیجر آپریشن نے سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔ تربیت پانے والے بیس سے چالیس سال کی عمر قبائلی نوجوانوں کا تعلق خیبر، کرم، اورکزئی، شمالی اور جنوبی وزیرستان سے تھا۔زیر تربیت نوجوانوں کے لئے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے لیکچر کا بھی اہتمام کیاگیاتھا۔ تربیتی پروگرام کے لئے جرمن حکومت اور کے ایف ڈبلیو نے مالی وسائل فراہم کئے تھے۔ تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس آر ایس پی کے پروگرام منیجر آپریشن نے کہا کہ اس تربیتی پروگرام کا مقصد بے گھر ہونے والے قبائلی نوجوانوں کو بحفاظت گھروں کو واپسی کے بعد اپنے پاوں پر کھڑے ہونے میں مدد کرنا ہے۔ تربیت مکمل کرنے والے نوجوان اپنے علاقے کے عوام کی خدمت کے ساتھ باوقار طریقے سے روزی کمانے کے قابل ہوں گے۔ اور اپنے اضلاع کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادار کریں گے۔انہوں نے فنی تربیتی پروگرام کے لئے مالی معاونت پر جرمن حکومت کی کاوشوں کو بھی سراہا۔


شیئر کریں: