- Chitral Times - https://chitraltimes.com - Chitral Times

چترال، ایک اوربیٹی نے گلے میں‌پھندا ڈال کر خودکشی کرلی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)‌چترال شہر کے نواحی گاوں فیض آباد ہون میں ایک اور جوان سال لڑکی نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے . پولیس ذرائع کے مطابق سفینہ دختر شرین خان ساکنہ فیض آباد ہون نے بند کمرے میں‌گلے میں‌پھندا ڈال کر خودکشی کی ہے . انکی عمر تقریبا پچیس برس تھی . ابتدائی اطلاعات کے مطابق ذہنی مریضہ تھی اور غیر شادی شدہ تھی. پولیس لاش کی پوسٹ مارٹم کے بعد مذید تفتیش کررہی ہے .