Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ٹی سی ایل کی طرف سے سروس ٹیکس کے نام پر صارفین ٹیلی فون پر مذید بوجھ ڈالدیا گیا

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز )‌پاکستان ٹیلی کمیونیکشن (پی ٹی سی ایل) کی طرف سے صارفین ٹیلی فون پر سروس ٹیکس کے نام پر 742روپے فی بل اضافی بوجھ ڈالدیا ہے . جوحالیہ ماہ کی بل میں‌شامل کردیا گیاہے. اس سلسلے میں جب پی ٹی سی ایل کے ہیلپ لائن پر دریافت کیا گیا تو بتایا گیا کہ یہ ٹیکس آج کے بعد چترال کے تمام صارفین پر بھی لاگو ہوگیا ہے جبکہ اس سے پہلے باقی شہروں‌پر یہ لاگو تھا. جس پر صارفین ٹیلی فون سراپا احتجاج ہیں‌. اکثر صارفین ٹیلی فون اپنے لینڈ لائن ختم کرنے پر سوچ بیچار کررہے ہیں‌. صارفین کا کہنا ہے کہ اگر چترال پاٹا کا حصہ تھا تو پاٹا کی حیثیت ختم کرنے کے بعد ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کو مذید پانچ سال کیلئے مختلف ٹیکسوں‌سے استثنیٰ‌ دیا گیا ہے . لہذا پی ٹی آئی کی مرکزی و صوبائی حکومتوں‌کو اس کا نوٹس لینا ہوگا . اورایم این اے چترال مولانا عبد الاکبر چترالی کو مذکورہ سروس ٹیکس کو ختم کرانے میں‌فوری کردار ادا کرنا ہوگا. بصورت دیگر چترال کے صارفین ٹیلی فون اپنے لینڈ لائن ختم کرنے پر مجبور ہونگے .
ptcl bill chitral 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
13018